نظروں کو عقاب کی طرح تیز اور دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مددگار نسخہ ۔۔ جو سردی اور فلو کو بھی بھگائے صحت مند بنائے

ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ جب سردیوں کا موسم آتا ہے تو زیادہ تر لوگ زکام اور فلو سے متاثر ہو جاتے ہیں، یہ کمزور قوت مدافعت کی وجہ سے ہوتا ہے اور اسے بڑھانے کے لیے وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
کئی سالوں سے ہم ان موسمی بیماریوں سے لڑنے کے لیے ہلدی والا دودھ شیرہ اور شہد جیسے مختلف علاج آزماتے آ رہے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا آزمودہ نسخہ بتانے والے ہیں جو نہ صرف آپ کو سردی اور فلو سے بچائے گا بلکہ آپ کی آنکھوں کی بینائی اور دماغ کو تیز بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا تو پھر دیر کیسی آیئے شروع کرتے ہیں۔

• سردی اور فلو سے نجات کے لئے گھریلو نسخہ

اس نسخے کا بنیادی جزو خشک ناریل ہے جسے کھوپرا بھی کہا جاتا ہے، ساتھ ہی اس میں تمام قسم کے خشک میوہ جات جیسے انجیر، بادام، اخروٹ، خربوزے کے بیج، پستہ، خوبانی، کھجور، کاجو ساتھ سفید مرچ، مصری اور گھی بھی شامل ہے۔

• اجزاء

کھوپرا یا خشک ناریل۔۔۔ 4 عدد
بادام۔۔۔ 100 گرام
اخروٹ۔۔۔ 100 گرام
پستہ۔۔۔ 100 گرام
خربوزے کے بیج۔۔۔ 200 گرام
خوبانی۔۔۔ 100 گرام
کھجور۔۔۔ 100 گرام
انجیر۔۔۔ 100 گرام
کاجو۔۔۔ 100 گرام
سفید مرچ۔۔۔ 50 گرام
مصری۔۔۔ 200 گرام
گھی۔۔۔ 200 گرام

• ترکیب

کھوپرے کو باریک باریک کاٹ لیں، ساتھ ہی بادام، کاجو، اخروٹ، پستہ، انجیر، کھجور،خوبانی ان تمام کو بھی باریک کاٹ لیں، اب اس میں خربوزے کے بیج سفید مرچ اور مصری شامل کریں، آخر میں اسے فرائی پین میں دیسی گھی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور کی ڈبے میں بھر کر رکھ لیں، اب روزانہ صبح شام اس کا ایک سے دو چمچ دودھ کے ساتھ یا سادہ کھا لیں، اور پھر دیکھیں اس کا کمال۔

• نسخے کے فوائد

اس نسخے کو بنا کر آپ رکھ لیں اور پوری سردی اس کا استعمال کریں اس سے آپ نزلہ زکام، فلو سے بچے رہیں گے کیونکہ اس میں تمام ضروری اور غذائیت سے بھرپور میوہ جات شامل ہیں تو آپ کی قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوگا جس سے آپ ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے، نظر تیز ہوگی، دماغی افعال میں بہتری آئے گی یادداشت تیز ہوگی اور دماغ لومڑی جیسا تیز ہو جائے گا۔

Nazron Ko Taiz Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nazron Ko Taiz Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nazron Ko Taiz Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7008 Views   |   03 Feb 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

نظروں کو عقاب کی طرح تیز اور دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مددگار نسخہ ۔۔ جو سردی اور فلو کو بھی بھگائے صحت مند بنائے

نظروں کو عقاب کی طرح تیز اور دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مددگار نسخہ ۔۔ جو سردی اور فلو کو بھی بھگائے صحت مند بنائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نظروں کو عقاب کی طرح تیز اور دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے میں مددگار نسخہ ۔۔ جو سردی اور فلو کو بھی بھگائے صحت مند بنائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔