شعیب اختر سونالی باندرے کو اغواء کیوں کرنا چاہتے تھے؟ ماضی سے جڑی حیران کن حقیقت سامنے آگئی، آخر دونوں میں کیا تعلق تھا؟

ماضی میں پاکستانی کرکٹرز کے دل بالی ووڈ اداکاراؤں کے لیے بہت دھڑکتے تھے۔ اس فہرست میں راولپنڈی ایکسپریس یعنی شعیب اختر بھی شامل ہیں۔ شعیب 90 کی دہائی میں بالی ووڈ کی ایک ہیروئن کے عشق میں دیوانے تھے۔

جی ہاں، شعیب کا دیوانہ پن کچھ ایسا تھا کہ وہ اداکارہ کو اغوا کروانا چاہتے تھے۔ اس اداکارہ کا نام سونالی باندرے ہے۔ سونالی اپنے وقت کی خوبصورت اور پرکشش اداکارہ تھیں، اور آج بھی وہ اتنی ہی حسین ہیں۔ سونالی نے اپنی شاندار اداکاری اور خوبصورتی کے باعث مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی تھی۔

سونالی نے بالی ووڈ اداکاروں سے لے کر سیاست دانوں تک بہت سے لوگوں کو اپنے پیار میں دیوانہ بنایا تھا۔ اس میں راج ٹھاکرے اور سنیل شیٹی کے ناموں کا بہت چرچا ہوا، لیکن شعیب اختر کا دیوانہ پن کچھ الگ تھا۔

شعیب اختر سونالی کو اغوا کرنا چاہتے تھے:

سونالی بیندرے کی فلم 'انگلش بابو دیسی میم' دیکھنے کے بعد شعیب اختر اداکارہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے تھے، وہ اپنے بٹوے میں اداکارہ کی تصویر رکھتے یہاں تک کہ اس کے کئی پوسٹر بھی اپنے کمرے میں لگائے ہوئے تھے۔

اکنامک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب نے ایک بار یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ، "وہ سونالی کو پرپوز کریں گے اور اگر وہ راضی نہیں ہوئی تو وہ اسے اغوا کر لیں گے"۔ تاہم جب سونالی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ، "وہ نہ تو انہیں جانتی ہیں، اور نہ ہی کرکٹ دیکھتی ہیں۔"

راج ٹھاکرے سونالی سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

شادی شدہ راج ٹھاکرے بھی سونالی کی محبت میں دیوانے تھے۔ راج ٹھاکرے سونالی کو بہت پسند کرتے تھے۔ یہی نہیں راج ٹھاکرے نے سونالی سے شادی کے لیے بال ٹھاکرے سے بات بھی کی۔ وہ سونالی سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن جب بال ٹھاکرے اس کے لیے تیار نہ ہوئے تو انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔

Shoaib Akhtar Fell In Love With Bollywood Actress Sonali Bendre

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shoaib Akhtar Fell In Love With Bollywood Actress Sonali Bendre and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shoaib Akhtar Fell In Love With Bollywood Actress Sonali Bendre to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1342 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

شعیب اختر سونالی باندرے کو اغواء کیوں کرنا چاہتے تھے؟ ماضی سے جڑی حیران کن حقیقت سامنے آگئی، آخر دونوں میں کیا تعلق تھا؟

شعیب اختر سونالی باندرے کو اغواء کیوں کرنا چاہتے تھے؟ ماضی سے جڑی حیران کن حقیقت سامنے آگئی، آخر دونوں میں کیا تعلق تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شعیب اختر سونالی باندرے کو اغواء کیوں کرنا چاہتے تھے؟ ماضی سے جڑی حیران کن حقیقت سامنے آگئی، آخر دونوں میں کیا تعلق تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔