پیٹ درد، گیس، قبض یا سوجن۔۔ جانیں پیٹ کے تمام مسائل کے لیئے دہی کس وقت کھانی چاہیئے؟ اور اس کے فائدے

dahi Khane Ke Fayde Or Sahi Waqt

ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ دن بھر کی تھکن کے بعد اپنی صحت کے لیے کوئی ایک فائدہ مند چیز کھانا چاہتے ہیں تو شام کے وقت دہی آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ یہ نہ صرف پیٹ کو سکون دیتی ہے بلکہ نظامِ ہضم کو فعال بنا کر جسم میں غذائیت کے جذب کو بھی بہتر کرتی ہے۔

شام کے اوقات میں ہمارا نظامِ ہضم فطری طور پر سست پڑ جاتا ہے، ایسے میں دہی ایک قدرتی ٹانک کا کام کرتی ہے جو پیٹ میں بننے والی گیس، جلن اور بدہضمی جیسے مسائل کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

دہی میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی جسم کی ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم میں کیلشیم جذب ہونے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ اس لیے اگر شام کے کھانے میں دہی شامل کر لی جائے تو یہ دوہرا فائدہ دیتی ہے — ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور جسم کو ضروری غذائیت بھی ملتی ہے۔

پیٹ میں درد، گیس یا سوجن:

اگر آپ دودھ یا دیگر ڈیری مصنوعات استعمال کرنے کے بعد پیٹ میں درد، گیس یا سوجن محسوس کرتے ہیں تو دہی آپ کے لیے مثالی ہے، کیونکہ اس میں موجود بیکٹیریا لیکٹوز کو جزوی طور پر توڑ دیتے ہیں، جس سے ہاضمہ آسان ہو جاتا ہے۔ شام میں دہی کھانے سے نہ صرف پیٹ پھولنے کی شکایت کم ہوتی ہے بلکہ آنتوں کی حرکت بھی متوازن رہتی ہے۔

قبض کے لیے قدرتی دوا:

مزید یہ کہ دہی قبض کے شکار افراد کے لیے قدرتی دوا ہے۔ اس میں موجود پروبائیوٹکس آنتوں کو فعال رکھتے ہیں، جس سے ہاضمہ درست رہتا ہے اور پیٹ ہلکا محسوس ہوتا ہے۔ البتہ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ چینی کے بغیر یا کم شکر والی دہی استعمال کریں کیونکہ زیادہ شکر والی دہی موٹاپے اور آنتوں کی خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔

بہتر نیند کے لیئے:

اگر آپ رات کے کھانے کے تقریباً دو گھنٹے بعد دہی کھانے کی عادت بنا لیں تو یہ نہ صرف نیند بہتر بناتی ہے بلکہ جسم میں کیلشیم، پروٹین اور پروبائیوٹکس کا توازن بھی برقرار رکھتی ہے — یوں ایک پیالہ دہی آپ کی شام کو صحت مند اور پرسکون بنا سکتا ہے۔

Dahi Khane Ke Fayde Or Sahi Waqt

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dahi Khane Ke Fayde Or Sahi Waqt and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Khane Ke Fayde Or Sahi Waqt to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   785 Views   |   07 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 November 2025)

پیٹ درد، گیس، قبض یا سوجن۔۔ جانیں پیٹ کے تمام مسائل کے لیئے دہی کس وقت کھانی چاہیئے؟ اور اس کے فائدے

پیٹ درد، گیس، قبض یا سوجن۔۔ جانیں پیٹ کے تمام مسائل کے لیئے دہی کس وقت کھانی چاہیئے؟ اور اس کے فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیٹ درد، گیس، قبض یا سوجن۔۔ جانیں پیٹ کے تمام مسائل کے لیئے دہی کس وقت کھانی چاہیئے؟ اور اس کے فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts