آپ جو کھاتے ہیں، ویسا ہی نظرآتے ہیں

مشہور مقولہ ہے کہ ’آپ جو کھاتے ہیں، ویسا ہی نظرآتے ہیں!ـ یہ کہاوت بہت حد تک درست ہےکیونکہ غذا ہماری بیرونی شباہت کی تشکیل کرتی ہے۔ کھانے میں پروٹین آنکھ کی صحت اور بالوں کی چمک بڑھاتی ہے۔ امائنو ایسڈز ہماری جلد کو توانا اور گلابی رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آگر آپ اپنی ظاہری شباہت کا خیال رکھنا چاہتے ہیں تو درج ذیل غذائیں آپ کے لیے ہی ہیں:

غذائیں اور جلد کی شادابی

وٹامن اے، کولاجن، امائنو ایسڈ اور تمام اقسام کی فیٹی ایسڈز والی غذائیں آپ کی جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ تاہم جلد کے اندرونی قدرتی ٹانک، پانی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ پانی کا زائد استعمال جلد کو گلابی بناتے ہوئے آپ کو تادیر جوان رکھتا ہے۔
اسی طرح چکنائی بھری مچھلیاں، میوہ جات، گری دار پھل، سبز چائے، گہری رنگت والی چاکلیٹ، ہرے پتوں والی سبزیاں سب ہی جلد کی بہترین دوست ہیں۔ ان کا مسلسل استعمال آپ کو تادیر جوان بھی رکھتا ہے۔

آپ کے بال، انڈے اور ڈیری مصنوعات

انڈوں میں موجود پروٹین اوربایوٹن، بالوں کو خوبصورت اور مضبوط بناتے ہیں۔ اس لیے انڈوں کو اپنے غذائی معمولات میں شامل رکھیں۔ اس کے علاوہ دودھ اور دہی میں موجود پروٹین فوری طور پر کولاجن کی تشکیل کرتا ہے جس سے بال توانا اور چمک دار رہتےہیں۔ پالک کا استعمال بھی بالوں کو تیزی سے بڑھاتا ہے۔

ہڈیاں: بدن کی اینٹیں

صحت مند اور مضبوط ہڈیاں آپ کے قد کی تشکیل کرتی ہیں اور آپ کا پوسچر درست رکھنے میں مددگار ہوتی ہیں۔ تمام ڈیری مصنوعات ہڈیوں کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
پاکستانی خواتین کیلشیئم کی کمی کی شکار ہیں جس کے لئے دودھ،دہی، پنیر اور دیگر مصنوعات انتہائی مفید ہیں۔ مکمل اناج بھی ہڈیوں کو توانا رکھتا ہے۔
اسی طرح ہرے پتیوں والی سبزیاں کیلشیئم سے بھرپور ہوتی ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

دماغ کے لیے مفید غذائیں

دماغ ہمارے بدن کا صدرمقام ہے۔ اس کی تندرستی ہماری جسمانی صحت کی علامت ہے۔ اخروٹ، سیب، بادام، ہلدی، بروکولی، گہری سیاہ چاکلیٹ، چکنائی بھری مچھلیاں نہ صرف دماغ کو توانا رکھتی ہیں بلکہ دماغی امراض کو بھی دور بھگاتی ہیں۔
اسی طرح اسٹرابری اور بلیو بیری میں اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی انہیں دماغ کا دوست بناتی ہیں۔

ورزش کو فراموش نہ کریں

گھریلو کام کیجئے، ورزش کو شعار بنائیں، باغبانی میں دل لگائیں اور اور واک پر ضرور جائیں۔ یاد رہے کہ دنیا کا مہنگا ترین نسخہ بھی ورزش کی جگہ نہیں لے سکتا۔
روزانہ 20 منٹ کی واک شروع کیجئے اور 30 منٹ تک لے جائیں۔ اس سے سکون کے ہارمون پیدا ہوں گے۔ پھیپھڑوں کی آکسیجن بڑھے گی اور چہرے کو شادابی دے گی۔ ذہنی تناؤ دور ہوگا اور جسمانی دباؤ کم ہوتا جائے گا۔
تو دیر کس بات کی ہے کہ صحت اور حسن کا نسخہ اب آپ کی پہنچ میں ہے۔ خود سے عہد کرتے ہوئے آج سے ہی عمل کیجئے۔

Ap Jo Khante Hain Wesa Nazar

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ap Jo Khante Hain Wesa Nazar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ap Jo Khante Hain Wesa Nazar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1548 Views   |   23 Sep 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

آپ جو کھاتے ہیں، ویسا ہی نظرآتے ہیں

آپ جو کھاتے ہیں، ویسا ہی نظرآتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ جو کھاتے ہیں، ویسا ہی نظرآتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔