اگر آپ کی ہڈیاں بھی کمزور ہیں اور ان میں سے آواز آنے لگی ہے تو ان 8 غذاوں کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔ جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط اور آپ چاق و چوبند ہو جائیں گے

ہمارے جسم میں جس طرح دماغ، دل، پھیپھڑے اور آنکھوں کا مضبوط اور چاق و چوبند ہونا ضروری ہے اسی طرح ہماری ہڈیوں کا مضبوط ہونا بھی ضروری ہے کیونکہ انسانی جسم کا ڈھانچہ ہڈیوں کے سہارے کھڑا ہوا ہے۔ لیکن آج کل جس طرح کی تیز رفتار زندگی ہے ہم لوگ اپنی ہڈیوں کا بلکل بھی خیال نہیں کرتے اور کھانوں کے معاملے میں صرف ذائقے کو ترجیح دیتے ہیں کھانوں کے فائدے اور تاثیر سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ یہ سب سے بڑی غلطی ہے اور پھر ہڈیوں کا معاملہ تو اتنا سنگین ہے کہ زندگی بھر انسان کی اگر ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں تو ہی وہ مختلف کام کرسکتا ہے ورنہ صرف بستر کی حد تک رہ جاتا ہے۔
اس کا اندازہ ان لوگوں کو بخوبی ہوگا جن کے ساتھ اس قسم کے حادثے ہوچکے ہیں کہ کسی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہو یا کسی کو فریکچر ہوگیا ہو،،، کیونکہ ہڈی جُڑ تو جاتی ہے مگر کبھی اس کی تکلیف نہیں جاتی، اور جب سردی کا موسم شروع ہو جائے تو ہڈیوں میں درد اتنا بڑھ جاتا ہے کہ بیٹھنے کے بعد اٹھنے کی ہمت نہیں ہوتی جو کہ بہت درد ناک ہے۔
کے-فوڈ آپ کی صحت کا سب سے زیادہ خیال رکھتا ہے اسی لئے ہر روز ہم آپ کو کھانوں سے متعلق اہم معلومات دیتے ہیں جن کا استعمال صرف اور صرف آپ کی اچھی صحت کا ضامن ہے تو چلیں جانتے ہیں کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے کون سے کھانے آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے کھانے:

٭ دہی:

دہی میں پروبایوٹیکس، کیلشیئم، پوٹاشیم، وٹامن ڈی، اے اور فولیٹ شامل ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی کمزوری اور فریکچر کے بعد ہونے والے درد کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس لئے اس کو روزانہ چاہے ایک چمچ ہی کھائیں مگر استعمال میں لازمی رکھیں۔

٭ دودھ:

دودھ میں کیلشیئم، فاسفورس، وٹامنز اے اور ڈی پایا جاتا ہے اسی لئے وہ بچے جنہں شروع سے دودھ پلایا جاتا ہے ان کی ہڈیاں بڑھاپے تک مضبوط رہتی ہیں۔ اگر آپ کے ساتھ ہڈیوں کا مسئلہ ہے تو روزانہ دن میں دو کپ دودھ لازمی پیئیں ایک مرتبہ رات کو سوتے وقت اور ایک مرتبہ صبح نہارمنہ، یہ دونوں وقت دودھ پینے کے لیے مناسب اس وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ اس وقت ہمارا میٹابولزم سست ہوتا ہے اور دودھ پینے سے میٹابولزم بھی بوسٹ ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں موجود کیلشئیم براہِ راست ہڈیوں کے فلوئیڈ میں شامل ہو کر آپ کو فائدہ دیتے ہیں۔

٭ پنیر:

پنیر میں کیلشیئم دودھ کے مقابلے دو گنا زیادہ ہوتا ہے اس کے ساتھ اس میں وٹامن اے، بی 12، زنک اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کے کڑکنے کی آوازوں کو کنٹرول کرتا ہے۔

٭ انڈے:

انڈے میں وٹامن اے، ڈی، کے، ای اور کیلشیئم موجود ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں شامل پروٹین ہڈیوں کے درمیان ہونے والے گیپ کو ختم کرکے ان کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

٭ سبز پتوں والی سبزیاں

ہرے پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، ہرا دھنیا، پودینہ، گوبھی اور ساگ میں کیلشیئم، اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن کے اور سی ہوتا ہے ان کو اپنی روزمرہ غذا میں استعمال کرنے سے نہ سرف ہڈیوں مضبوط ہوتی ہیں ساتھ ہی آپ کا مدافعتی نظام بھی بہتر ہوتا ہے۔

٭ خشک میوہ جات:

خشک میووں میں میگنیشم ہوتا ہے جس کو ہڈیاں اپنے اندر جذب کرلیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم کے لحاظ سے خشک میوے کھانے صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔

٭ آلو بخارہ:

رسرچ جنرل فار اوسٹیوپروسس کے مطابق آلو بخارے میں موجود شیئم، وٹامن سی اور ڈیٹاکسنگ ایجنٹس ہڈیوں کو 20 فیصد تک محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں ساتھ ہی جسم کے فاضل مادوں کو نکالتے ہیں۔
ان تمام کھانوں کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں یہ کریں گے آپ کی ہڈیوں کو مضبوط اور بنائیں گے آپ کو چاق و چوبند۔۔

Hadiyan Mazboot Banane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hadiyan Mazboot Banane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hadiyan Mazboot Banane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   27700 Views   |   18 Sep 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ کی ہڈیاں بھی کمزور ہیں اور ان میں سے آواز آنے لگی ہے تو ان 8 غذاوں کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔ جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط اور آپ چاق و چوبند ہو جائیں گے

اگر آپ کی ہڈیاں بھی کمزور ہیں اور ان میں سے آواز آنے لگی ہے تو ان 8 غذاوں کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔ جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط اور آپ چاق و چوبند ہو جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کی ہڈیاں بھی کمزور ہیں اور ان میں سے آواز آنے لگی ہے تو ان 8 غذاوں کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔ جس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط اور آپ چاق و چوبند ہو جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔