کالا زیرہ کے فائدے جان کر آپ کبھی اسے کھانوں میں شامل کرنانہیں بھولیں گے

کالا زیرہ گرم مصالحہ میں موجود مصالحوں میں سے ایک ہے یہ کئی طرح کے پکوانوں میں اپنے تیز مگر تلخ ذائقہ اور خوشبو کی بنا پر شامل کیا جاتا ہے اس کا مزاج گرم اور خشک ہے۔جبکہ اس میں تیل کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے اور اسی میں اس کی خوشبو بسی ہو ئی ہے۔یہ صدیوں سے مختلف کھانوں میں ذائقہ اور کئی امراض میں علاج کی غرض سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔جانتے ہیں کہ یہ صحت کے لئے کتنی افادیت رکھتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح کو اعتدال میں رکھے

موجودہ زمانے میں جنگ فوڈ اور جسمانی سرگرمیاں نہ ہو نے کہ وجہ سے کولیسٹرول کا بڑھنا ایک عام مسئلہ بنتا جارہا ہے اس کے حل کے لئے جہاں ادویات کا استعمال اور غذائی احتیاط ہیں وہیں اپنی روز مرہ کے کھانوں میں کالا زیرہ شامل رکھنے سے کولیسٹرول کی سطح کو اعتدال میں رکھا جاسکتا ہے۔

پیٹ کے درد میں آرام دے

اگر آپ کے پیٹ میں درد رہتا ہے اور اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے تو کالا زیرہ کا استعمال شروع کر دیں،کالا زیرہ اور چینی ہم وزن لے کر اسے پھانک لیں درد میں افاقہ ہوگا۔یہ پیٹ کے درد سمیت معدہ سے جڑے کئی امراض میں شفا دے گا۔

جسم کا در جہ حرارت بڑھنے سے روکے

اس میں شامل صحت بخش اجزاء جسم کے درجہ حرات کواعتدال میں رکھتے ہیں۔چٹکی بھر دن میں ایک سے دو بار لینے پرجسم کا در جہ حرار ت توازن میں رہتا ہے۔

انیمیا(خون کی کمی)کے لئے موئثر

کالا زیرہ ان افرادکے لئے فائدہ مند ہے جنہیں خون کی کمی ہے کیونکہ یہ آئرن سے بھرپور ہے لہذا حاملہ خواتین کے لئے یہ شہد سے مشابہت رکھتا ہے۔اگر آپ میں آئرن کی کمی ہے تو آج ہی اس استعمال شروع کر دیں۔

قوت مدافعت بڑھائے

مدافعتی امراض کو کم کرتا ہے۔جسم میں موجود ان خلیوں کو مزید توانا بناتا ہے جو جراثیم سے لڑتے ہیں اور جسم کو کئی بیماریوں سے تحافظ فراہم کرتے ہیں۔اس طرح یہ کمزوری اور تھکاوت کو دور کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

سری کی شدت میں کمی لائے

سردی کے موسم میں نزلہ،زکام،ناک بند ہونا یا سانس لینے میں دشواری ان تمام مسائل کے لئے کالا زیرہ کسی نعمت سے کم نہیں یہ جسمانی رطوبت کا اخراج کرتا ہے اسی لئے بلغم سے بند ہو نے والی ناک کے لئے بہترین ہے، اس مقصد کے لئے کالا زیرہ کو ابال کر اسے کسی کپڑے میں ڈال کر سونگھنے سے بند ناک کھل جاتی ہے اور سانس بہتر آتا ہے۔اس کے علاوہ سانس سے متعلق دیگر بیماریوں جیسے فلو اور بخار میں بھی بے حد فائدہ مند ہے۔
نوٹ:یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے پیش کیا گیا ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

Kala Zeera Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kala Zeera Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kala Zeera Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4621 Views   |   13 Feb 2022
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

کالا زیرہ کے فائدے جان کر آپ کبھی اسے کھانوں میں شامل کرنانہیں بھولیں گے

کالا زیرہ کے فائدے جان کر آپ کبھی اسے کھانوں میں شامل کرنانہیں بھولیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کالا زیرہ کے فائدے جان کر آپ کبھی اسے کھانوں میں شامل کرنانہیں بھولیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔