Shoaib Malik Ki Urwa Hocane Ko Dekhte Hue Video Viral
پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور موجودہ پی ایس ایل کھلاڑی شعیب ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، لیکن اس بار میدان میں کارکردگی کے بجائے ان کی نظریں زیرِ بحث آ گئیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے جہاں سب کی توجہ ان کی بیٹنگ پر ہونی چاہیے تھی، وہیں ایک ویڈیو نے سارا منظرنامہ بدل کر رکھ دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک ایک تقریب کے دوران اداکارہ عروہ حسین کے برابر کھڑے ہیں، عروہ کسی اور سے محوِ گفتگو ہیں، مگر شعیب ملک کی نظریں بار بار عروہ پر ہی ٹکی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو نے پلک جھپکتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی اور سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔
کسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا، شعیب ملک کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کی طرف دیکھنے کا سلیقہ کیا ہوتا ہے۔
ایک اور صارف نے چبھتا ہوا سوال اٹھایا، شعیب بھائی، کیا تیسری شادی کا ارادہ ہے؟
تو کئی لوگوں نے مذاق اڑاتے کہا، بھائی کہیں اور چانس مار لے یہ اپنی لو لائف میں خوش ہے۔ تو ایک کا کہنا تھا کہ، فرحان بھائی اپنی بیوی کو بچا لیں۔
دوسری طرف، کچھ لوگوں نے دونوں کو موردِ الزام ٹھہرایا۔
ایک تبصرہ کچھ یوں تھا، عروہ حسین کو بھی سوچنا چاہیے کہ غیر مرد کے ساتھ قہقہے مار کر بات کرنا کیسا لگتا ہے، اور شعیب ملک کا یوں گھورنا بھی کسی طور درست نہیں۔
ایک اور نے طنز کرتے ہوئے لکھا، ثانیہ مرزا نہ سکھا سکیں، اب ثناء سے بھی امید نہ رکھی جائے۔
یہ واقعہ ایک بار پھر یہ سوال چھوڑ گیا کہ مشہور شخصیات کے ہر لمحے کو کیسے عوامی کٹہرے میں لا کھڑا کیا جاتا ہے — اور کیا ہر نظر، محض ایک نظر ہی ہوتی ہے؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shoaib Malik Ki Urwa Hocane Ko Dekhte Hue Video Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shoaib Malik Ki Urwa Hocane Ko Dekhte Hue Video Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.