بعض اوقات آپ کے مصروف دن اور مصروف شیڈول میں سے اتنا ٹائم نہیں نکل پاتا کہ آپ اپنے اوپر توجہ دے سکیں یا پارلر جاکر مہنگا فیشل کروا کر اپنی جلد کی کچھ خدمت کر سکیں۔ ایسے میں ہماری ڈل اور پژمردہ جلد ہماری خود اعتمادی کو کم کردیتی ہے اور ہم اپنے آپ کولوگوں کی نظروں سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ لیکن ایسی ہی کچھ مصروف خواتین کے لئے ہم 15 منٹ میں چمکتی دمکتی اور پر اعتماد شخصیت کو واپس لانے کا ایک بہت ہی آسان نسخہ یہاں لائے ہیں جسے ہر ایک اپنا سکتا ہے۔
صندل ووڈ پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون
بادام کا پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون
کچی ہلدی پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون
دودھ /دہی حسب ضرورت
اب ان سب کو مکس کر لیں اور حسب ضرورت نکال کر اگر آپ کی جلد خشک ہو تو اس میں زرا سا دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔اور 15 سے 20 منٹ تک اپنے چہرے پر لگائیں اور پھر پانی سے دھو لیں اور اگر جلد چکنی ہے تو اس میں دہی ملائیں اور پھر چہرے پر ہلکا سا مساج کر کے 15 منٹ لگائیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ اگر آپ کے لئے صندل ووڈ پاؤڈر لینا مشکل ہے تو اس کے لئے آپ کیا لیں؟
چاول کا آٹا 2 ٹیبل اسپون
بادام کا پاؤڈر 2 ٹیبل اسپون
زعفران ایک چٹکی( اگر موجود ہو توڈال لیں ورنہ چھوڑ دیں)
دہی/دودھ حسب ضرورت
اب یہ چیزیں مکس کر کے چہرے پر لگائیں اور اپنی جلد کا حسن اور گلو دیکھ کرآپ خود حیران ہو جائیں گی۔چاول کا آٹا اینٹی ایجنگ بھی ہے،بلیک ہیڈ اور وائٹ ہیڈ کو ختم کرتا ہے ۔رنگت صاف کر کے جلد کو پرکشش بناتا ہے۔