اگر مرد حضرات میں یہ خامیاں ہو تو شادی کے فیصلے میں جلدی نہ کریں

شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہوتا ہے یہی وجہ کہ اسے سو چ سمجھ کر لینا چاہئے جبکہ خواتین کے لئے یہ اور بھی اہم ہوجاتا ہے کیو نکہ انہیں بیاہ کر دوسرے گھر جانا ہوتا ہے ۔ یوں تو ہر انسان ہی میں اچھائیاں اور برائیاں موجود ہو تی ہیں ،کوئی بھی خامیوں سے مبرا نہیں ہو تا مگر مرد حضرات کی چند ایسی خامیا ں یا عادات ہیں جو شادی کے بعد لڑکی کے لئے درد سر بن جاتیں ہیں ۔ اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ کسی بھی لڑکی کی زندگی آگے اچھی گزرے گی یہ بری اس کا مکمل دارومدار اس کی زندگی میں آنے والے مرد کی شخصیت پرہوتا ہے کہ وہ کس نیچر کا مالک ہے، اس عادات و اطوار کیسے ہیں یہاں چند ایسی عادات یا خامیوں کا ذکر کیا جا رہا ہے اگر یہ کسی مرد میں ہو تو شادی کے فیصلے میں جلدی نہ کریں اس سے بات کریں سمجھائیں اور یہ معلوم کریں اس کی یہ عادت کب سے اور کیوں ہے اگر اس کے پیچھے کوئی واقعہ ہے تووہ شخص اس سے نجات حاصل کر لے گا مگر یہ اس کی طبیعت میں شامل ہو چکی ہے اور ضد بن چکی ہے او اسے بدلنے کے لئے تیار نہیں تو پھر فیصلہ آپ کا ۔

چھوٹی سوچ کا مالک ہونا

جس شخص کی سوچ بہت چھوٹی ہو، دقیانوسی خیالات کا مالک ہو ایسا شخص کبھی بھی ایک اچھا شوہر ثابت نہیں ہو سکتاکیو نکہ وہ آپ کو ہر بات پر ٹوکے گایہ کیو ں کیا اور یہاں کیوں گئی اس کی نظر میں آپ جو کام بھی کریں گی وہ غلط ہوگا ۔

جانوروں سے نفرت کرنا

جو انسان جانوروں سے محبت نہیں کرتا اس میں رحم کی صفت نہیں ہوتی، تو ایسا شخص محبت کی صفت سے بھی عاری ہوگا ۔ اور بنا رحم اور محبت کے زندگی نہیں گزر سکتی ۔

جس کی نظر میں تعلقات کے اصول نہ ہو

ایسا شخص آپ کی محبت اور وقت کو اہمیت نہیں دے گا کیونکہ اسے تعلقات سے کوئی دلچسپی نہیں ہو گی ۔ تو ایسا انسان آپ کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکے گا ۔

جو وعدہ خلاف ہو

جسے وعدہ کا پاس نہیں وہ کبھی بھی اعتماد کے قابل نہیں ہو تا اور نہ ہی اس پر کسی بھی حوالہ سے بھروسہ کیا جا سکتا ہے، جو بھروسے کے قابل نہ اس کے ساتھ زندگی نہیں گزر سکتی ۔

شک کرنے والا ہو

شک ایک ایسا عمل ہے جس سے گھر بر باد ہو جا تا ہے شک کرنے والا نہ صرف اپنی زندگی خراب کرتا ہے بلکہ وہ اپنی شریک حیات کی زندگی بھی اجیرن بنا دیتا ہے ۔ ایسے انسان کے ساتھ زندگی گزارنا ناممکن ہے ۔

نشے کا عادی ہو

ہمارے معاشرے میں نشہ اب بہت عام ہوچکا ہے ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی نشے کا عادی نظر آتا ہے ۔ یہ کہنا کہ شادی کے بعد نشہ چھور دے گا ایک مذاق ہے ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کوئی شخص شادی کے بعد نشہ کو خیر باد کہہ دے ۔ نشہ کرنے والا شخص اکثر اپنے حواسوں میں نہیں ہوتا اور نشہ نہ ملنے پر وہ تشدد پر اتر آتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف گھر کی ذمہ دار ی احسن طریقے سے انجام نہیں دے سکتا بلکہ بیوی کے ساتھ تعلقات بھی خراب رہیں گے ۔ اس لئے ایسے انسان سے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے ۔

Mard Hazrat Main Khamiyan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mard Hazrat Main Khamiyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mard Hazrat Main Khamiyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In News  |   0 Comments   |   2861 Views   |   30 Sep 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

اگر مرد حضرات میں یہ خامیاں ہو تو شادی کے فیصلے میں جلدی نہ کریں

اگر مرد حضرات میں یہ خامیاں ہو تو شادی کے فیصلے میں جلدی نہ کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر مرد حضرات میں یہ خامیاں ہو تو شادی کے فیصلے میں جلدی نہ کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔