اگر آپ بھی پارلر جاتی ہیں تو ٹھہریں۔۔۔ پارلر جانے سے پہلے خواتین کی طرف سے کی جانے والی وہ غلطیاں جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے

خواتین کو پارلر جانے کا بہت شوق ہوتا ہے کبھی آئی برو بنوانے تو کبھی اپر لپ بنوانے، کبھی فیشل تو کبھی کلینزنگ یا دیگر سروسز لینے کے لئے جاتی ہیں۔ اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے کیونکہ مہینے میں ایک مرتبہ تو پارلر جا کر اپنی جلد کی کلینزنگ کروانی چاہیئے تاکہ مردہ خلیات واضح نہ ہوں اور بلیک ہیڈز بھی نکل جائیں۔

غلطیاں:

لیکن پارلر جاتے وقت خواتین کچھ ایسی غلطیاں لازمی کر دیتی ہیں جن سے متعلق انہیں علم نہیں ہوتا ہے جس کے بارے میں آج وومن کارنر سے جانیئے۔

* پلاننگ :

پارلر جانے سے پہلے آپ سوچ کر جائیں کہ کون کون سی سروسز لیں گی کیونکہ پارلر والی تو یہی چاہتی ہیں کہ ان کی کمائی اچھی ہو جائے وہ آپ کو ڈھیروں قسم کے اچھے فیشلز اور دیگر چیزیں بتا دیتی ہیں یہ بھی کروا لیں وہ بھی کروا لیں مگر آپ اپنی پلاننگ سے جائیں اور جس چیز کی ضرورت ہے وہی کام کروائیں۔

٭ تھریڈنگ یا ویکس:

آپ کوشش کریں کہ تھریڈنگ کی جگہ ویکس کروائیں کیونکہ ویکس سے اسکن کے فولیکلز کمزور پڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بالوں کی جڑیں بھی کمزور جلدی ہی ہو جاتی ہیں اور یوں غیر اضافی بالوں سے بھی چھٹکارہ مل جاتا ہے۔ اس لئے چہرے پر سادہ ویکس اور جسم کے دیگر حصوں میں ہاٹ ویکس کروائیں۔

٭ پراڈکٹ اور جلد:

آپ ان پراڈکٹس کا انتخاب کریں جو آپ کی جلد کے حساب سے بہتر ہوں، بے شک ان کا رزلٹ فوری اچھا نہ ہو مگر استعمال صرف وہی کریں کیونکہ اس سے جلد خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور پارلر والے جلدی رزلٹ والے پراڈکٹس استعمال کرتے ہیں جس سے نقصان صرف آپ کا ہی ہوتا ہے۔

٭ ہیئر کٹنگ:

اگر آپ ہیئر کٹنگ کروا رہی ہیں تو صرف ہیئر کٹنگ ہی کروائیں اس کے ساتھ بلو ڈرائی وغیرہ نہ لیں کیونکہ اس سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا اور کچھ دنوں کے بعد بال دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آ جاتے ہیں یا پھر اگر کروا رہی ہیں تو بالوں کے حساب سے کنڈیشنرز کا استعمال کریں۔

Parlour Mein Ki Jane Wali Galti

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Parlour Mein Ki Jane Wali Galti and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Parlour Mein Ki Jane Wali Galti to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Saboor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4424 Views   |   25 Mar 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Saboor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Saboor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

اگر آپ بھی پارلر جاتی ہیں تو ٹھہریں۔۔۔ پارلر جانے سے پہلے خواتین کی طرف سے کی جانے والی وہ غلطیاں جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے

اگر آپ بھی پارلر جاتی ہیں تو ٹھہریں۔۔۔ پارلر جانے سے پہلے خواتین کی طرف سے کی جانے والی وہ غلطیاں جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی پارلر جاتی ہیں تو ٹھہریں۔۔۔ پارلر جانے سے پہلے خواتین کی طرف سے کی جانے والی وہ غلطیاں جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔