چٹ پٹے پکوڑے وہ بھی بغیر تیل کے؟ اب بنائیں افطار میں یہ انوکھے پکوڑے، جو کھانے میں مزیدار اور بنانے میں نہایت آسان

بازار میں ملنے والے پانی کے پکوڑے تو یقیناً آپ سب نے ہی کھائے ہونگے اور ساتھ ہی گول گپے بھی، پر کیا آپ نے کبھی ان کو آپس میں ملا کر کھانے کے بارے میں سوچا ہے؟ اگر نہیں تو آج کی ڈش آپ کیلیئے ہی ہے۔ کیونکہ ہم آپ کو ایک نئے انداز میں پانی کے پکوڑے بنانا سیکھا رہے ہیں جو بہت ہی چٹخارے دار اور مزیدار ہونگے۔

پکوڑے بنانے کیلیئے:

2 کپ بیسن میں اجوائن 2 چٹکی، پسا ہوا زیرہ ½ چمچ، ہلدی ½ چمچ، پسا ہوا دھنیا 1 چمچ اور نمک حسبِ ذائقہ ڈال کر 1 کپ پانی (حسبِ مقدار) شامل کر کے گھول کر بیسن کا بیٹر تیار کرلیں۔ اور اسے 5 سے 7 منٹ ڈھک کر رکھنے کے بعد اس میں میٹھا سوڈا ڈال کر اچھے سے مکس کریں

۔ اب درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اور چمچ کی مدد سے اس میں پکوڑے کا بیٹر ڈالتے جائیں، کوشش کیجیئے گا کہ سارے پکوڑے تقریباً ایک جیسی شکل کے بنیں۔ گولڈن براؤن ہونے پر انہیں ایک پلیٹ میں نکال کر رکھ دیں

پکوڑے کا پانی بنانے کیلیئے:

۔ پکوڑے کا چٹ پٹا پانی بنانے کیلیئے ایک پیالے میں 1 چمچ املی بھگو کر رکھ دیں، اور تھوڑی دیر بعد اس میں سے بیج نکال کر گودا علیحدہ کردیں

۔ اب ڈنڈے کونڈے (ہاون دستہ) میں تھوڑا سا ہرا دھنیا، پودینہ اور 4 عدد ہری مرچوں کو کاٹ کر ڈالیں اور اچھے سے پیس لیں۔ پیسنے کے بعد اسے املی کے پانی میں شامل کردیں

۔ املی پانی کو ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں تھوڑا سادہ پانی شامل کریں، اور ساتھ ہی 1 چمچ نمک، ½ چمچ (لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور زیرہ پاؤڈر)، گول کٹی ہوئی پیاز اور دھنیا پودینے کے پتّے ڈال کر مکس کریں

پانی کے پکوڑے:

آخر میں اس چٹ پٹے پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر اس میں پکوڑے شامل کرتے جائیں، تھوڑی دیر بھیگنے کے بعد آپ کے مزیدار اور چٹخارے دار پانی کے پکوڑے تیار ہیں

Oil Ke Bina Pikory Banane Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Oil Ke Bina Pikory Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Oil Ke Bina Pikory Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2464 Views   |   02 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چٹ پٹے پکوڑے وہ بھی بغیر تیل کے؟ اب بنائیں افطار میں یہ انوکھے پکوڑے، جو کھانے میں مزیدار اور بنانے میں نہایت آسان

چٹ پٹے پکوڑے وہ بھی بغیر تیل کے؟ اب بنائیں افطار میں یہ انوکھے پکوڑے، جو کھانے میں مزیدار اور بنانے میں نہایت آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چٹ پٹے پکوڑے وہ بھی بغیر تیل کے؟ اب بنائیں افطار میں یہ انوکھے پکوڑے، جو کھانے میں مزیدار اور بنانے میں نہایت آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔