کچن کو کیسے سجائیں ۔۔ ایمن اور منیب بٹ نے کچن کے لئے کون سا چولہا لے لیا جو گیس کے بغیر بھی چلتا ہے؟

ایمن خان اور منیب بٹ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خاصے پسند کیے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ خاص کر نوجوان نسل میں ان دونوں کو بہت پسند بھی کیا جاتا ہے اور مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ان کے لاکھوں فالورز بھی ہیں۔ ایمن اور منیب نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس بھی کیے ہیں۔ لیکن شادی کے بعد سے ایمن خان اسکرین سے غائب ہیں اور اپنی بچی اور گھر میں مصروف ہیں لیکن سوشل میڈیا سائٹس پر وہ خاصی سرگرم نظر آتی ہیں۔ جبکہ منیب بٹ آج کل مختلف چینلز پر باقاعدگی سے نظر ارہے ہیں۔ اور وہ بیک ٹو بیک ہٹ ڈرامے دے رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں جیو پر کومل میر کے مدمقابل ان کا تازہ ترین ڈرامہ قلندر شروع ہوا ہے۔

ایمن اور منیب بٹ اکثر وی لاگز بناتے ہیں جس میں وہ اپنی پرسنل اور سوشل لائف کو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔ منیب بٹ نے حال ہی میں ایک وی لاگ بنایا جس میں انہوں نے اپنے خوبصورت ڈیزائنر کچن کا بھی دورہ کروایا ہے اور اس کے ساتھ اس کچن کے لئے چولہے اور اوون کا انتخاب کیسے اور کہاں سے کیا ، یہ بھی اس میں تفصیل سے بتایا۔

لوگوں کو ان کا نیا کچن خاصا پسند آیا ہے اور اس پر ان کواپنے مداحوں کی طرف سے مسلسل داد و تحسین مل رہی ہے۔ اس کچن کے لئے انہوں نے اوون اور مائیکروویو اوون کی خریداری بھی کی ۔ اس پر بھی انہوں نے وی لاگ بنایا اور اپنے مداحوں کوبتایا کہ گھر کے لئے چولہے کی خریداری کس طرح کریں اور چولہے میں کیا کیا خصوصیات دیکھیں۔

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   2164 Views   |   01 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کچن کو کیسے سجائیں ۔۔ ایمن اور منیب بٹ نے کچن کے لئے کون سا چولہا لے لیا جو گیس کے بغیر بھی چلتا ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کچن کو کیسے سجائیں ۔۔ ایمن اور منیب بٹ نے کچن کے لئے کون سا چولہا لے لیا جو گیس کے بغیر بھی چلتا ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.