جسم کی فالتو چربی تیزی سے پگھلاتا ہے اور جگر بھی صاف کرتا ہے۔۔ کالی مرچ کو ہلدی کے ساتھ ملا کر کھانے کے بے شمار فائدے

جب بھی کوئی بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر کے پاس جا کر علاج ضروری ہوجاتا ہے۔ اکثر ٹیسٹ اور علاج اتنے مہنگے پڑ جاتے ہیں جن کی مریض استطاعت نہیں رکھتے۔ جبکہ قدرت نے ہمیں ان تمام نعمتوں سے نوازا ہے جن کا اگر صحیح اور بروقت استعمال کیا جائے تو بیمار ہونے کی نوبت ہی کم آئے۔ ایسی ہی چیز کالی مرچ اور ہلدی ہے جنھیں ملا کر کھانے کے بے شمار فائدے ہیں۔

کالی مرچ کی غذائیت

کالی مرچ میں آئرن، زنک، کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم سمیت بھاری مقدار میں وٹامن کے، اے، سی موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ اس کو کھانے سے جسم میں وٹامن ڈی جذب کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ مختلف وٹامنز اور معدنیات کے ساتھ امائنو ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔

ہلدی کی اہمیت

ہلدی اینٹی انلفلیمیٹری یعنی سوزش کم کرنے والے عناصر سے مالامال ہوتی ہے۔ ہلدی میں وٹامن سی اور بی 6 موجود ہوتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے اور جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کو نکالتا ہے۔

ملا کر کھانے کے فائدے

ہلدی اور کالی مرچ ملا کر کھانے سے جگر صاف ہوتا ہے کیونکہ یہ جسم سے زہریلے مادے نکال دیتا ہے۔ جسم سے فالتو چربی تیزی سے پگھلانے میں مدد کرتا ہے۔ خواتین کو چھاتی کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ نظام ہاضمہ تیز کرتا ہے اور پیٹ میں گیس وغیرہ کے مسائل کم کرتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک ہونے کی وجہ سے سوجن بھی کم کرتا ہے۔ ہڈیوں کو طاقت بخشتا ہے جس سے جوڑوں کے درد میں نمایاں آرام ملتا ہے۔

طریقہ استعمال

آدھا کھانے کا چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر لیں اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی لیں۔ ان دونوں کو ملا کر مرکب بنا لیں۔ اب اسے چاہیں تو جوس میں ڈال کر پئیں یا گرم پانی میں۔ کھانے پر چھڑک کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

Haldi Aur Kali Mirch Se Wazan Kam

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Aur Kali Mirch Se Wazan Kam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Aur Kali Mirch Se Wazan Kam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8097 Views   |   17 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2024)

جسم کی فالتو چربی تیزی سے پگھلاتا ہے اور جگر بھی صاف کرتا ہے۔۔ کالی مرچ کو ہلدی کے ساتھ ملا کر کھانے کے بے شمار فائدے

جسم کی فالتو چربی تیزی سے پگھلاتا ہے اور جگر بھی صاف کرتا ہے۔۔ کالی مرچ کو ہلدی کے ساتھ ملا کر کھانے کے بے شمار فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم کی فالتو چربی تیزی سے پگھلاتا ہے اور جگر بھی صاف کرتا ہے۔۔ کالی مرچ کو ہلدی کے ساتھ ملا کر کھانے کے بے شمار فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔