میں شادی اس لیے نہیں کرتی کیونکہ ۔۔ مشی خان نے کنواروں کو شادی نہ کرنے کے کون سے بڑے فائدے بتائے؟

شادی انسان کی زندگی کی بنیادی ضروریات میں سے ہے جسے شاید ہر کوئی قبول نہیں کر پاتا اور نہ ہر کوئی اس کو نبھا پاتا، کہیں دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کو چھوڑ دیتے ہیں تو کہیں زندگی میں آپسی اختلافات تعلق کو کمزور بنا کر توڑ دیتے ہیں۔ شادی کا لفظ خود میں کئی چیزوں کا ایک مرکب ہے جہاں محبت، دوستی، وفا، برداشت، تکلیف، ذمہ داری، گھرداری، اولاد، کٹھن راستے، امیدیں، بے وفائی، خودغرضی، کسی کے لیے جینا، خواہشات کا مارنا وغیرہ شامل ہیں۔

یہ ہر کسی کی اپنی مرضی ہے کہ وہ شادی کرے یا نہ کرے۔ جو یہ شادی کا لڈو کھائے وہ بھی پچھتائے اور نہ کھائے تو بھی تکلیف میں رہے۔ مگر آپ پریشان نہ ہوں، اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی تو مشی خان کے یہ جملے آپ کو شاید خوش رہنے پر مجبور کردیں گے۔

اداکارہ مشی خان جو اکثر مزاحیہ ویڈیوز اور کسی کی نقل کرنے کی ویڈیوز بناتی نظر آتی ہیں اور اکثر ہی تنقید کا سامنا بھی کر رہی ہوتی ہیں، مگر ان کی اداکاری اور میک اپ کرنے کا طریقہ سب کو خوب بھاتا ہے۔ آئیے بتاتے ہیں آپ کو مشی خان نے کنواروں کو شادی نہ کرنے کے کون سے فائدے بتائے:

" شادی کرکے کسی دوسرے کے سہارے زندگی گزارنے سے بہتر ہے بروقت اپنے فیصلے خود اپنی مرضی سے کئے جائیں۔ اس میں کوئی حرج نہیں کہ کوئی آپ کے ساتھ نہیں، یہ زندگی گزارنے کے لئے ضروری بھی نہیں۔ شادی کے بعد یقیناً کئی قسم کے مسائل ہوتے ہیں اور مجھے سنگل رہنے کا یہ فائدہ نظر آتا ہے کہ میں کسی بھی مسئلے کا حل نکالنے میں دیر نہیں لگاتی۔ ",/p>

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   870 Views   |   06 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about میں شادی اس لیے نہیں کرتی کیونکہ ۔۔ مشی خان نے کنواروں کو شادی نہ کرنے کے کون سے بڑے فائدے بتائے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (میں شادی اس لیے نہیں کرتی کیونکہ ۔۔ مشی خان نے کنواروں کو شادی نہ کرنے کے کون سے بڑے فائدے بتائے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.