مصطفیٰ اور شرجینا کا گھر کراچی میں کس جگہ ہے؟ کبھی میں کبھی تم ڈرامے سے متعلق چند دلچسپ انکشافات

ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تم" نے مقبولیت کے ایسے جھنڈے گاڑے کہ پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی مداح بھی اس کے سحر میں ڈوب گئے۔ خوشگوار اتار چڑھاؤ کے بعد یہ ڈرامہ اپنی کہانی کا اختتام کر چکا ہے، اور مداح پورے ہفتے بے تابی سے اس کی قسط کا انتظار کیا کرتے تھے۔

یوٹیوب پر صرف اس کی ایک ایک قسط کو کروڑوں بار دیکھا گیا ہے، جبکہ سرحد پار بھی اس کے چرچے رہے۔ کمنٹ سیکشن میں بھارتی شائقین کی پسندیدگی نے اس ڈرامے کی کامیابی کو اور بھی خاص بنا دیا ہے۔

کراچی کی خوبصورت لوکیشنز نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا

"کبھی میں کبھی تم" کی شوٹنگ کراچی کے سندھی مسلم سوسائٹی کے ایک پرانے، دلکش بنگلے میں ہوئی جسے مصطفیٰ کے والد کا گھر دکھایا گیا تھا۔ بنگلے کے قریب ہی ایک چائے کا ہوٹل ہے جہاں کئی سینز فلمائے گئے؛ ان میں مصطفیٰ کو اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتے دکھایا گیا۔

مصطفیٰ اور شرجینا کا خاص لمحہ

ایک سین میں مصطفیٰ شرجینا کو گھمانے ایک پہاڑی علاقے کی طرف لے جاتا ہے جو دراصل کراچی کے کڈنی ہل پارک کی شاندار لوکیشن ہے۔ اس منظر میں بارش کا سین بھی شامل تھا، جو دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گیا۔

مصطفیٰ کی بائیک نے مداحوں کو حیران کر دیا

ڈرامے میں مصطفیٰ کی بائیک بھی مرکز توجہ بنی رہی۔ یہ رائل اینفیلڈ بائیک، جو مدراس، بھارت میں بنی ہے، شائقین میں تجسس کا باعث بن گئی۔ پاکستان میں اس بائیک کا دستیاب ہونا مشکل ہے، لیکن ڈرامہ میکرز نے اسے خاص طور پر شامل کیا، جس پر شائقین نے خوب چرچا کیا۔

شرجینا اور مصطفیٰ کا نیا گھر

ڈرامے کے ایک موڑ میں مصطفیٰ اور شرجینا کو کراچی کی پارسی کالونی کے ایک بنگلے میں رہائش اختیار کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ منظر بھی شائقین کے لیے دلچسپ رہا کیونکہ گھر کے بیرونی مناظر اولڈ سٹی ایریا میں شوٹ کیے گئے تھے، مگر رہائش وہاں نہیں تھی۔

Kabhi Main Kabhi Tum Facts

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kabhi Main Kabhi Tum Facts and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kabhi Main Kabhi Tum Facts to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   17021 Views   |   06 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 December 2024)

مصطفیٰ اور شرجینا کا گھر کراچی میں کس جگہ ہے؟ کبھی میں کبھی تم ڈرامے سے متعلق چند دلچسپ انکشافات

مصطفیٰ اور شرجینا کا گھر کراچی میں کس جگہ ہے؟ کبھی میں کبھی تم ڈرامے سے متعلق چند دلچسپ انکشافات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مصطفیٰ اور شرجینا کا گھر کراچی میں کس جگہ ہے؟ کبھی میں کبھی تم ڈرامے سے متعلق چند دلچسپ انکشافات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔