بھارت، اندھی عقیدت میں، والدین خون کے کینسر میں مبتلا بچے کو ہریدوار لے گئے، اس امید پر کہ گنگا میں ڈبونے سے وہ ٹھیک ہو جائے گا۔
خون کے کینسر میں مبتلا سات سالہ لڑکا اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب اس کے والدین نے اسے اس بیماری کے علاج کے لیے 15 منٹ تک دریائے گنگا میں ڈبوئے رکھا۔
والدین کسی معجزے کے لیے بے چین ہو کر اپنے بیٹے کو وہاں لے گئے تھے اور مبینہ طور پر اسے 15 منٹ تک دریا میں ڈبو دیا، یہ یقین رکھتے ہوئے کہ اسے کئی بار پانی میں ڈبونے سے وہ بچ جائے گا مگر افسوس کہ بچہ ٹھنڈے پانی میں دم توڑ گیا۔
جب پولیس پہنچی تو عینی شاہدین نے بتایا کہ، بچے کی ماں نے لاش کو اپنے قریب رکھا اور چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ بچے کو کچھ نہیں ہوا اور وہ کچھ ہی دیر میں زندہ ہو جائے گا۔
ان کی کوششوں کے باوجود بچے کو قریبی اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔
اس سے پہلے والدین نے ابتدائی طور پر دہلی کے ایک جدید اسپتال میں بچے کے کینسر کا علاج کرانے کی کوشش کی تھی، جہاں بالآخر ڈاکٹروں نے بتایا کہ کوئی امید نہیں ہے۔ اور پھر اندھی عقیدت میں، گھر والے بچے کو ہریدوار لے گئے۔
دہلی سے ہریدوار کے سفر کے دوران، ٹیکسی ڈرائیور نے اطلاع دی کہ اس نے بچے کی خراب صحت کو دیکھا، اور کہا کہ والدین نے بچے کی بگڑتی ہوئی حالت اور اسے گنگا میں نہانے کے منصوبے کے بارے میں بات کی۔
ہریدوار پولیس چیف نے بتایا کہ، کچھ لوگوں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی، لیکن بچے کے ایک رشتہ دار نے غصے میں ان لوگوں سے لڑائی کی جنہوں نے رسم کو روکنے کی کوشش کی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Child Dies After Parents Dip Him In Ganga River To Cure Cancer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Child Dies After Parents Dip Him In Ganga River To Cure Cancer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.