محض چند روز نیند کی کمی کے نقصانات۔۔ آپ کی توقع سے بھی کئی زیادہ، جانیں کے نیند کی کمی آپ کے لئے کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ نیند کی کمی کی وجہ سے صحت اثرانداز ہوتی ہے، لیکن اب ایک ایسی بات سامنے آئی ہے جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، لازمی نہیں کہ کوئی کئی سالوں سے ہی نیند کی کمی کا شکار رہتا ہو تو اس کی صحت متاثر ہوگی۔
جی ہاں ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ محض تین راتوں تک نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بےحد متاثر ہو سکتی ہے، یہ تحیقیق کہاں ہوئی اور اس میں مزید کیا بتایا گیا ہے آیئے جان لیتے ہیں۔

تحقیق اور اس کے نتائج

یہ بات سائوتھ فلوریڈا یونیورسٹی امریکہ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ تین راتوں تک نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے اس تحقیق میں مسلسل 8 دن تک 6 گھنٹے سے کم نیند کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق 6 گھنٹے وہ کم از کم وقت ہے جو مناسب نیند کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ محض ایک رات کی نیند متاثر ہونے سے بھی مختلف ذہنی اور جسمانی بیماری کے علامات سامنے آنے لگتے ہیں اور مختلف ذہنی اورجسمانی مسائل مسلسل 3 راتوں تک کم نیند کے نتیجے میں بدترین شکل اختیار کر جاتے ہیں۔
اور پھر اگر یہ سلسلہ جاری رہے تو انسان کا جسم اور دماغ کم نیند کا عادی ہو جاتا ہے اور اگر وہ کوشش بھی کرے تو اس کی نیند نہیں بھرتی، ایسے لوگ سوچتے ہیں کہ وہ چھٹی کے دن ساری نیند پوری کر لیں گے۔
لیکن محقیقین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو یہ سوچتے ہیں کہ کام کی وجہ سے پورا ہفتہ جاگ لیں اور چھٹی کے دن آرام سے نیند پوری کر لیں گے تاہم یہ ان کی غلط فہمی ہے تحقیق کے نتائج سے ثابت ہے کہ محض ایک رات کی نیند پوری نہ ہونا بھی روزمرہ کے افعال کی صلاحیت کو نمایاں حد تک متاثر کر سکتا ہے۔

نیند کی کمی کی وجہ سے کیا علامات ظاہر ہوتی ہیں؟

جن لوگوں پر یہ تحقیق کی گئی ان میں نیند کی کمی کے باعث جسمانی توانائی میں کمی، ذہنی الجھن، چڑچڑے پن اور ذہنی انتشار جیسے مسائل کو رپورٹ کیا گیا، جبکہ انہیں ذہنی مسائل کے علاوہ زیادہ جسمانی علامات بشمول نظام تنفس کے مسائل، خارش، ہاضمے کے امرض اور دیگر کا تجربہ ہوا جو انہیں پوری نیند لینے میں کبھی پیش نہیں ہوا تھا۔
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر کوئی شخص ایک دن یا پھر مسلسل 3 راتوں تک نیند پر توجہ نہ دے اور یہ سوچے کے اتوار کے دن یا کسی بھی چھٹی کے دن نیند پوری کر لے گا تو اس کو اوپر بتائے گئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ساتھ ہی ایسے افراد زیادہ منفی سوچ رکھنے لگتے ہیں ڈپریشن کا با آسانی شکار ہو جاتے ہیں۔/p>

نیند کی اہمیت اس بات سے واضح ہوتی ہے

اب سے کچھ عرصہ قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ رات بھر میں صرف 16 منٹ کی نیند کم ہونے سے ملازمت کے دوران کارکردگی متاثر ہوتی ہے تو پھر اگر یہ 16 منٹ گھنٹوں میں تبدیل ہو جائیں تو سوچیں کہ آپ کی کارکردگی کو کس قدر متاثر کر سکتے ہیں۔
اس لئے نیند کی اہمیت کو سمجھیں اور خود کو ذہنی اور جسمانی بیماریوں اور مسائل کا شکار ہونے سے بچائیں ورنہ یہ عادت آپ کا پورا نظام بھی خراب کر سکتی ہے اور پھر نیند آنا ایک خواب ہی بن کر رہ سکتا ہے۔

Neend Na Lene Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neend Na Lene Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neend Na Lene Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3503 Views   |   08 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

محض چند روز نیند کی کمی کے نقصانات۔۔ آپ کی توقع سے بھی کئی زیادہ، جانیں کے نیند کی کمی آپ کے لئے کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

محض چند روز نیند کی کمی کے نقصانات۔۔ آپ کی توقع سے بھی کئی زیادہ، جانیں کے نیند کی کمی آپ کے لئے کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ محض چند روز نیند کی کمی کے نقصانات۔۔ آپ کی توقع سے بھی کئی زیادہ، جانیں کے نیند کی کمی آپ کے لئے کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔