گھر میں دعوت ہو یا کسی فنکشن میں جانا ہو بس اس ماسک کو لگا لیں ۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بنایا فیشل کی جگہ ساگو/ سابو دانے کا جادوئی ماسک

ساگو/ سابو دانا توانائی کا ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ کھانا ہضم کرنے میں آسان اور قبض کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ کاربوہائیڈریٹس کا بھرپور ذریعہ ہے اور جسم میں ٹھنڈی تاثیر پیدا کرتا ہے۔ سبزیوں اور مونگ پھلی کے ساتھ ساگو دانہ کھچڑی حاملہ خواتین کے لیے صحت بخش غذا بتائی جاتی ہے۔
آج ہم آپکو بتائیں گے ساگو دانہ کھانے اور چہرے پہ لگانے کے فائدے۔

جوڑوں کے درد کیلیئے:

جن لوگوں کے جوڑوں میں درد رہتا ہے اور اٹھتے بیٹھتے وقت ہڈیاں کڑ کڑانے کی آواز آتی ہے وہ افراد ساگو دانے کا استعمال کسطرح کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ ساگو دانے کو پیس کر اسکا باریک پاؤڈر بنالیں اور روزانہ صبح نیم گرم دودھ میں 1 چمچ یہ پاؤڈر ملا کر پی لیں، انشاء اللّٰہ فائدہ ہوگا۔ بہترین تنائج کیلیئے کم از کم تین ماہ اسے پیئیں۔

چہرے کے نکھار کیلیئے:

اگر آپ کے گھر میں دعوت ہو یا کسی فنکشن وغیرہ میں جانا ہو اور فیشل کرنے کا وقت نہ ملے تو آپ ساگو دانے کا یہ ماسک لگا سکتی ہیں، یہ آپ کے چہرے کو صاف شفاف اور نکھار دے گا۔ اسے بنانے کیلیئے

سب سے پہلے آپ 1 چمچ گرین ٹی لیں اور اسے ہاتھ سے مسل لیں، اب 1چمچ ساگو دانے کے پاؤڈر کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں اسکے بعد ایک کپ پانی کو خوب ابال کر اس میں یہ مکسچر ڈال کر ہلائیں اور چولہا بند کردیں۔ ململ کے کپڑے سے اسے چھان کر ایک پیالے میں نکال لیں اور اس میں گرین ٹی اور 1 چمچ جیلیٹن پاؤڈر شامل کر کے اچھے سے مکس کرلیں۔

اب اس ماسک کو چہرے پہ لگائیں اور آدھے گھنٹے تک خشک ہونے کیلیئے چھوڑ دیں پھر چہرہ گیلا کر کے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور منہ دھو لیں، چہرہ بلکل چمک جائے گا۔

ٹپ:

اگر آپ کے پاس جیلیٹن پاؤڈر موجود نہ ہو آپ اس کی جگہ جیلی بنانے والا پاؤڈر بھی استعمال کر سکتی ہیں کیونکہ اس میں بھی جیلیٹن ہوتا ہے۔

Sago Dana Se Facial Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Sago Dana Se Facial Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sago Dana Se Facial Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2931 Views   |   06 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گھر میں دعوت ہو یا کسی فنکشن میں جانا ہو بس اس ماسک کو لگا لیں ۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بنایا فیشل کی جگہ ساگو/ سابو دانے کا جادوئی ماسک

گھر میں دعوت ہو یا کسی فنکشن میں جانا ہو بس اس ماسک کو لگا لیں ۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بنایا فیشل کی جگہ ساگو/ سابو دانے کا جادوئی ماسک ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں دعوت ہو یا کسی فنکشن میں جانا ہو بس اس ماسک کو لگا لیں ۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بنایا فیشل کی جگہ ساگو/ سابو دانے کا جادوئی ماسک سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔