آپ ماں بننے والی ہیں یا نہیں اب خود ہی پتہ لگائیں۔۔ جانیں چند ایسے طریقے جن سے آپ گھر بیٹھے خود جانچ سکیں کہ کہیں آپ کے ہاں خوشخبری تو نہیں

ماں بننے کی خبر جاننا ہر عورت کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہوتی ہے جس کے لئے وہ بے صبری سے انتظار کرتی ہے، لیکن اکثر خواتین کو اس بات کا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ اللہ نے انہیں اس نعمت سے نواز دیا ہے اور وہ بے خبر ہوتی ہیں، آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے والے ہیں جن سے کوئی بھی عورت خود جانچ سکتی ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے یا نہیں، تو چلیں پھر جان لیتے ہیں وہ کونسے طریقے ہیں۔

آپ ماں بننے والی ہیں یا نہیں؟ معلوم کرنے کے چند طریقے

• اگر آپ پورا دن بہت پانی پی رہی ہیں، آپ کو کوئی ٹینشن نہیں کوئی فکر نہیں اور نہ ہی آپ کچھ سوچ رہی ہیں لیکن پھر بھی سر میں مستقل درد ہے تو یہ آپ کے امید سے ہونے کی ایک نشانی ہے۔
• اکثر خواتین کا بریسٹ موہواری کے دوران بہت حساس ہو جاتا ہے، لیکن اگر آپ کو ماہواری کئی دِنوں سے نہ ہو اور نہ ہی ایسا محسوس ہو کہ ماہواری ہونے والی ہے لیکن پھر بھی بریسٹ میں حساسیت محسوس ہو تو یہ بھی آپ کے لئے ماں بننے کی خبر کی ایک اُمید ہے۔
• اگر آپ کو بہت زیادہ پیشاب آ رہا ہے اور بار بار واش روم جانا پڑ رہا ہے تو یہ اس لئے ہے کہ آپ 8 ہفتوں سے ماں بن چکی ہیں اور آپ کے یوٹیرس اور بلیڈر پر بچے کا دباؤ پڑ رہا ہے۔
• اگر آپ نے پیٹ بھر کر کھانا کھا لیا ہے لیکن پھر بھی آپ کو بہت بھوک لگ رہی ہے اور کھٹی میٹھی چیزیں کھانے کا دل کر رہا ہے تو یہ بھی آپ کے لئے بچے کے آنے کی ایک نشانی ہے۔
• اگر آپ کوئی ایسا خاص کام نہیں کر رہیں لیکن پھر بھی بار بار تھکن محسوس ہو رہی ہے تو یہ بھی خوشخبری کی ایک نشانی ہے۔
اگر آپ کو یہ تمام نشانیاں ایک کے بعد ایک واضح ہونے لگیں تو سمجھ جائیں کہ گھر میں ننھا مہمان آنے والا ہے اور خوشیاں آپ کی منتظر ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ ان نشانیوں کے ظاہر ہونے کے بعد اپنا بہت خیال رکھیں اور فوری ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں۔

Pregnancy Maloom Karne K Tariky

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pregnancy Maloom Karne K Tariky and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pregnancy Maloom Karne K Tariky to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4452 Views   |   08 May 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

آپ ماں بننے والی ہیں یا نہیں اب خود ہی پتہ لگائیں۔۔ جانیں چند ایسے طریقے جن سے آپ گھر بیٹھے خود جانچ سکیں کہ کہیں آپ کے ہاں خوشخبری تو نہیں

آپ ماں بننے والی ہیں یا نہیں اب خود ہی پتہ لگائیں۔۔ جانیں چند ایسے طریقے جن سے آپ گھر بیٹھے خود جانچ سکیں کہ کہیں آپ کے ہاں خوشخبری تو نہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ ماں بننے والی ہیں یا نہیں اب خود ہی پتہ لگائیں۔۔ جانیں چند ایسے طریقے جن سے آپ گھر بیٹھے خود جانچ سکیں کہ کہیں آپ کے ہاں خوشخبری تو نہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔