7 ماہ کی حاملہ تھی اب 18 برس کا بیٹا ہے۔۔ جگن کاظم نے طلاق کے بعد کیا کچھ سہا؟ افسوس ناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا

"میں 7 ماہ کی حاملہ تھی جب میرے سابق شوہر نے مجھے پھٹے کپڑوں کے ساتھ اپارٹمنٹ سے باہر پھینک دیا۔ اللہ ان لوگوں کو زندگی دے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈال کر میری مدد کی،" اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے کربناک لمحوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا۔

انہوں نے مزید کہا، "وہ وقت بھی گزر گیا، میرا بیٹا حمزہ اب 18 سال کا ہوچکا ہے۔ الحمدللہ، فیصل (میرے دوسرے شوہر) نے جس محبت اور خلوص سے حمزہ کی پرورش کی، وہ قابلِ ستائش ہے۔"

اپنے ماضی کی تلخیوں کو یاد کرتے ہوئے جگن نے کہا، "میں اکثر رات کو چیخوں کے ساتھ جاگ جاتی تھی، اور فیصل حیران ہو کر پوچھتے تھے کیا ہوا ہے؟ میرے اردگرد کے لوگ ایسی باتیں کرتے تھے جو میرے لیے ناقابلِ برداشت تھیں۔ میں موت سے نہیں ڈرتی، لیکن ذلت کے ساتھ مرنا مجھے خوفزدہ کرتا ہے۔"

جگن نے اپنی تکلیف دہ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "اس وقت مجھے لگتا تھا جیسے میرا ذہن ٹھیک نہیں ہے۔ آج جب میں وہ لمحے یاد کرتی ہوں، تو دل سے شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اس کرب سے نکل آئی۔"

اپنی گفتگو میں انہوں نے خواتین کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا، "اگر کوئی عورت مشکل میں ہے اور میں اس کی مدد کرسکتی ہوں، تو میں ضرور کروں گی۔ سب سے پہلے اپنے ذہنی مسائل سے باہر نکلو، کچھ کرو، اپنے بچوں کے لیے آگے بڑھو۔ رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلتا۔"

اپنے بیٹے حمزہ کی انزائٹی پر بات کرتے ہوئے جگن نے کہا، "جب ایک بچہ اپنی پریشانی بیان کرے اور ہم اس کی نہ سنیں، تو وہ کہاں جائے گا؟ ایسی صورتحال میں اکثر بچے منشیات جیسے راستے اختیار کرتے ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ حمزہ کی ہر ممکن مدد کروں تاکہ وہ اس مسئلے سے نکل سکے۔"

Juggan Kazim Talking About Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Juggan Kazim Talking About Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Juggan Kazim Talking About Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1494 Views   |   04 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 January 2025)

7 ماہ کی حاملہ تھی اب 18 برس کا بیٹا ہے۔۔ جگن کاظم نے طلاق کے بعد کیا کچھ سہا؟ افسوس ناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا

7 ماہ کی حاملہ تھی اب 18 برس کا بیٹا ہے۔۔ جگن کاظم نے طلاق کے بعد کیا کچھ سہا؟ افسوس ناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 ماہ کی حاملہ تھی اب 18 برس کا بیٹا ہے۔۔ جگن کاظم نے طلاق کے بعد کیا کچھ سہا؟ افسوس ناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔