Saima Qureshis Bold Take on Men Getting Second Marriages
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی حال ہی میں ایک دلچسپ گفتگو کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ برسوں سے منفی اور مضبوط معاون کرداروں میں ناظرین کو متاثر کرنے والی یہ فنکارہ، مشہور اداکار فصیل قریشی کی کزن بھی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں عدنان ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں پر دیے گئے اپنے متنازع بیان کی وضاحت کی۔ صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر کسی مرد کے جذبات اتنے شدید ہیں کہ وہ راہِ غلط اختیار کرسکتا ہے تو بہتر ہے کہ وہ نکاح کرلے، کیونکہ ایک غلط قدم نہ صرف اُس کی زندگی بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا، جب حرام راستہ اتنا آسان ہے تو حلال رشتہ کیوں مشکل بنایا گیا ہے؟ اگر کوئی مرد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے اپنی بیوی کو اعتماد میں لے۔ میں تو سمجھتی ہوں کہ 95 فیصد مردوں کے دل میں یہ خواہش موجود ہے۔ پھر کیوں نہ حلال طریقہ اپنایا جائے بجائے اس کے کہ خفیہ تعلقات رکھے جائیں۔ ہم نے ایسی خواتین بھی دیکھی ہیں جو اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دیتی ہیں
صائمہ کے اس دو ٹوک مؤقف پر مرد حضرات تو ان کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن خواتین کی ایک بڑی تعداد شدید برہمی کا اظہار کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے، اور صائمہ قریشی کا یہ بیان ڈرامہ انڈسٹری سے زیادہ گھریلو محفلوں کا موضوع بن چکا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saima Qureshis Bold Take On Men Getting Second Marriages and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saima Qureshis Bold Take On Men Getting Second Marriages to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
مرد اگر دوسری شادی کرنا چاہے تو۔۔ صائمہ قریشی نے دوسری شادی کی حمایت کرتے ہوئے عورتوں کو کیا درس دے دیا؟
مرد اگر دوسری شادی کرنا چاہے تو۔۔ صائمہ قریشی نے دوسری شادی کی حمایت کرتے ہوئے عورتوں کو کیا درس دے دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرد اگر دوسری شادی کرنا چاہے تو۔۔ صائمہ قریشی نے دوسری شادی کی حمایت کرتے ہوئے عورتوں کو کیا درس دے دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔