پاکستان میں ہر خطہ میں مختلف قسم کے کھانے پکائے اور کھائے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر روٹی کو ہی لے لیں، پاکستان میں روٹی مختلف قسم کے آٹے اور طریقوں سے تیار کی جاتی ہے۔ عموماً تو روٹی کے لیے گندم کا آٹا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، مگر آپ کو پنجاب میں مکئی کا آٹا، راجستھان میں باجرے کا آٹا، جنوبی علاقوں میں راگی، اور اسی طرح کا ایک اور ورژن بیسن روٹی ہے، جو کہ اکثر جگہوں پر پکا کر کھائی جاتی ہے۔
بیسن کی روٹی کو باقاعدہ آٹا روٹی کا متبادل سمجھا جاتا ہے جو اچار اور دہی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ اس روٹی میں موجود بیسن اسے گلوٹین فری بناتا ہے، کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے اور اس میں اچھی مقدار میں پروٹین، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔
بیسن کی روٹی کے فائدے:
۔ بیسن کی روٹی میں موجود فائبر بھوک کو مزید کم کرتا ہے، اور یہ آپ کے وزن میں کمی لانے کیلیئے دوپہر میں کھائی جانی والی بہترین غذا ہے۔
۔ بیسن میں موجود پروٹین آپ کے پٹھوں اور جسمانی غذائیت کیلیئے بہت اچھا ہے۔
۔ بیسن کی روٹی ہاضمے میں بھی مدد دیتی ہے اور آنتوں کی صحت کو بھی فروغ دیتی ہے۔
۔ بیسن کی روٹی میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد اسے آسانی سے کھا سکتے ہیں۔
۔ کم گلیسیمک انڈیکس کی وجہ سے بیسن کی روٹی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے دوستانہ ڈش بھی سمجھی جاتی ہے۔
بیسن کی روٹی بنانے کا طریقہ:
بیسن کی روٹی بنانے کیلیئے ایک پیالے میں بیسن، سادہ آٹا، پیاز، ہری مرچ، لال مرچ، نمک اور ہرا دھنیا ڈال کر آٹا گوندھ لیں۔ آٹا مضبوط ہونا چاہیے لیکن نرم اور لچکدار بھی۔ آٹا تیار ہونے کے بعد، اسے نم کپڑے سے ڈھانپیں اور کم از کم 15 منٹ تک آرام کرنے دیں۔ اس کے بعد، چھوٹی گول روٹی بیل کر ایک توے کو گرم کریں اور تھوڑا سا گھی ڈال کر روٹی تیار کریں۔
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Besan Ki Roti Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Besan Ki Roti Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
وزن بھی کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر بھی ۔۔ بیسن کی روٹی کھانے کے وہ فائدے، جسے جان کر آپ بھی دوپہر میں یہی کھائیں گے
وزن بھی کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر بھی ۔۔ بیسن کی روٹی کھانے کے وہ فائدے، جسے جان کر آپ بھی دوپہر میں یہی کھائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن بھی کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر بھی ۔۔ بیسن کی روٹی کھانے کے وہ فائدے، جسے جان کر آپ بھی دوپہر میں یہی کھائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔