سرخ دانوں اور مہاسوں سے پریشان ہیں؟ صرف 5 دن کیلے کا چھلکا اس طرح استعمال کریں اور کمال دیکھیں

کیلا تقریباً ہر ایک کو پسند ہوتا ہے کیونکہ اس پھل کا ذائقہ کبھی کھٹا یا کڑوا نہیں بلکہ ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔ خاص طور پر بچے تو کیلے کے بہت شوقین ہوتے ہیں اور مائیں بھی بچوں کو کبھی شیک کی صورت کیلا دے رہی ہوتی ہیں تو کبھی کسٹرڈ میں ڈال کے کیونکہ یہ پھل صحت کا خزانہ ہے اور نشونما کے تمام بہترین اجزاء اس میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن کیلے کا چھلکا جسے عام طور پر پھینک دیا جاتا ہے اس کے بھی بیش بہا فائدے ہیں۔ البتہ اس آرٹیکل میں ہم ان چھلکوں کے وہ فائدے بیان کرنے جارہے ہیں جو آپ کی جلِد کو ایسی رعنائی اور تازگی عطا کریں گے جو مہنگی سے مہنگی کریم بھی نہیں دے سکتی۔

دانے اور نشانات

جِلد پر دانے یا داغ دھبے ختم کرنے کے لئے کیلے کے چھلکے کا ایک ٹکڑا لیں۔ اب اس پر ایک لیموں کا رس ٹپکائیں اور ایک چمچ شہد اچھی طرح پھیلا لیں۔ اب اس چھلکے کو اپنی جلد پر دس سے بارہ منٹ تک ہلکے ہلکے ملیں۔ آدھا گھنٹا خشک ہونے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ چند دن مسلسل استعمال کرنے سے پرانے داغ بھی کم ہوجائیں گے۔

جھریاں ختم کرنے کے لئے

عمر کے بڑھتے اثرات اور جھریاں کم کرنے کے لئے اب مہنی مہنگی کریموں پر پیسہ ضائع کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیوں کہ وہی اجزاء آپ کو کیلے کے چھوٹے سے ٹکڑے میں بھی مل جاتے ہیں وہ بھی بنا کسی کیمیکل کے۔ جھریاں اور لٹکی ہوئی جلد کو واپس تازگی عطا کرنے کے لئے کیلے کے چھلکے کا چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے براہِ راست چہرے پر ملیں۔ خشک ہونے پر چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں

آنکھوں کی سوجن

آنکھوں کے نیچے سوجن یا حلقے پڑ جائیں تو آنکھیں بند کرکے لیٹ جائیں اور کیلے کے چھلکے کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور اسے آنکھوں کے نیچے رکھ لیں۔

کیلے کا چھلکا جلد کے لئے اچھا کیوں ہے؟

دراصل کیلے کا چھلکا اپنے پھل کی طرح پوٹاشئیم سے بھرپور ہوتا ہے جو جِلد کی نشونما بہترین انداز میں کرتے ہیں۔ پوٹاشئیم جلِ کو جھریوں سے پاک اور نرم ملائم بناتا ہے۔ اس کے علاوہ چھلکے میں موجود لیکٹن نامی جز اپنے اندر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے جن کی وجہ سے سرخ دانوں اور مہاسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کیلے کے چھلکے میں وٹامن سی، وٹامن ای اور بڑی مقدار میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو جِلد کو ہر طرح صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے

Kele Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Kele Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4258 Views   |   03 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سرخ دانوں اور مہاسوں سے پریشان ہیں؟ صرف 5 دن کیلے کا چھلکا اس طرح استعمال کریں اور کمال دیکھیں

سرخ دانوں اور مہاسوں سے پریشان ہیں؟ صرف 5 دن کیلے کا چھلکا اس طرح استعمال کریں اور کمال دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرخ دانوں اور مہاسوں سے پریشان ہیں؟ صرف 5 دن کیلے کا چھلکا اس طرح استعمال کریں اور کمال دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔