جسم پر زخموں کے نشان موجود ہیں ۔۔ ڈراموں کے وہ خوبصورت اداکار جن کی زندگی بڑے حادثے کے بعد بچی؟

بچپن کی انسان کو حسین یادیں تو یاد رہتی ہیں پر وہ اسی کے ساتھ اپنے بچپن اور ماضی کے دکھوں کو بھی کبھی نہیں بھولتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپ کے سامنے مشہور اداکاروں کی زندگی کی وہ باتیں لے کر آئے ہیں جنہیں یاد کر کے یہ آج بھی دکھی ہو جاتے ہیں۔

حسن شہریار :

حسن شہریار جو کہ ایک مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہیاں تک پہنچانے میں میری والدہ کا کردار ہے، پر آپ یہ نہیں جانتے کہ 16 سال کی عمر میں میری آنکھوں کی روشنی ایک کار حادثے میں چلی گئی تھی۔تو مجھے میری والدہ اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی تھیں اور پھر 1 سال بعد مجھے میری انکھیں دوبارہ ملیں اور شروع شروع میں تو بس لال رنگ ہی نظر آتا تھا۔

مومول خالد:

مومل خالد کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا تب ملا جب وہ اپنے منگیتر کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں اور انکی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مومل خالد کا ایک ہاتھ ٹوٹ گیا، کئی چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں مگر ان کے منگیتر شاہ زیب مگسی زندگی کی یہ جنگ ہار گئے۔

جویریہ عباسی:

جویریہ عباسی 2000 میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں کافی چوٹیں آئیں، جسم کی کئی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ اس واقعے کے بعد انہیں دوبارہ سے صحت یاب کرنے کیلئے ان کی کئی سرجریاں بھی کی گئیں۔پھر اللہ پاک کا کرم ہوا تو یہ کچھ وقت بعد صحت یاب ہو گئیں۔ مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ان کے جسم پر اب بھی زخموں کے نشانات ہیں۔

حریم فاروق:

ماڈل و اداکارہ حریم فاروق اپنے کئی ایک انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکی ہیں کہ انکا ایک ایکسیڈینٹ ہوا تھا جس میں وہ کافی زخمی بھی ہو گئیں تھیں تو انہوں نے جلد از جلد صحتیاب ہونے کیلئے اچھے سے اچھا کھانا کھانا شروع کر دیا۔تاکہ ان کے جسم کو توانائی ملے ناکہ یہ کھانا انہیں موٹا کرے تو بس اسی طرح میرا وزن کم بھی ہوا، اور اب میں اس حادثے پر یہ کہنا چاہوں گی کہ اگر حادثے نے مجھے زخم دیے تو یہ میرے لیے فائدہ مند بھی رہا۔

کبریٰ خان:

اداکارہ کبریٰ خان کے نام سے آج کون واقف نہیں،ہر دوسرا پاکستانی ان کی اداکاری کو پسند کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کے چہرے کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔کیونکہ 18 سال کی عمر میں یہ ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئیں ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے ناک کی ہڈی، آنکھ کے اوپر کی ہڈی اور گال کی ہڈی متاثر ہوئی۔ اسی واقعہ پر بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پریشان رہتی ہوں کہ اب کہیں کچھ اور نہ ہو جائے۔

عائشہ عمر:

مشہور پاکستانی ڈرامہ بلبلے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائشہ عمر 2015 میں خطرناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی، اس وقت ان کے ساتھ ساتھی اداکار اظفر رحمان بھی موجود تھے، دونوں ہی کافی زخمی ہوئے۔ عائشہ عمر کی گلے کی ہڈی ٹوٹ گئی، ایک ہاتھ بھی بری طرح متاثر ہوا، وقت کے ساتھ ساتھ گلے کی ہڈی اور انکا زخمی ہاتھ ٹھیک تو ہو گیا مگر دونوں ہاتھوں کی لمبائی میں کافی فرق آ گیا اور یہ فرق ابھی بھی پایا جاتا ہے، تاہم اب وہ اللہ کے کرم سے بالکل ٹھیک ہیں۔دوسری طرف اظفر رحمان کو سر پر اور جسم پر کئی ایک چوٹیں آئیں مگر وہ جلد صحتیاب ہو گئے۔

Jism Per Zakhmon Ke Nishan Mojod Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jism Per Zakhmon Ke Nishan Mojod Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Per Zakhmon Ke Nishan Mojod Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   1863 Views   |   04 Oct 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

جسم پر زخموں کے نشان موجود ہیں ۔۔ ڈراموں کے وہ خوبصورت اداکار جن کی زندگی بڑے حادثے کے بعد بچی؟

جسم پر زخموں کے نشان موجود ہیں ۔۔ ڈراموں کے وہ خوبصورت اداکار جن کی زندگی بڑے حادثے کے بعد بچی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم پر زخموں کے نشان موجود ہیں ۔۔ ڈراموں کے وہ خوبصورت اداکار جن کی زندگی بڑے حادثے کے بعد بچی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔