باپ خود بچوں سے رابطہ نہیں کرتا۔۔ دانیہ انور کی سابق شوہر اور دوسری شادی سے متعلق گفتگو

"میری پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی، جو 6 سال تک چلی۔ میرے سابق شوہر نشے کے عادی تھے اور ان کی عادت دن بہ دن بدتر ہوتی گئی، یہاں تک کہ وہ مجھ پر تشدد کرنے لگے اور میری عزت نفس کو مجروح کرتے رہے، اس لیے میں نے اس رشتے کو ختم کر دیا،" اداکارہ دانیا انور نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا، "میرے سابق شوہر کہاں ہیں، یہ مجھے معلوم نہیں۔ وہ بچوں سے بھی نہیں ملنے آتے، لیکن میں نے اپنے بچوں کو ان کی عزت کرنا سکھایا ہے۔ میں نے ہمیشہ بچوں کے سامنے ان کے والد کو مثبت انداز میں پیش کیا، چاہے وہ خود ان سے رابطہ نہ کریں۔"

اپنی دوسری شادی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے دانیا نے کہا، "طلاق کے بعد میں نے سوچا تھا کہ دوبارہ شادی نہیں کروں گی، لیکن پھر مجھے ایک اچھا شخص ملا۔ جب ہمارے تعلقات دو سال تک چلے، تو میری بیٹی نے مجھ سے کہا کہ جب یہ انسان اتنے اچھے ہیں، تو آپ شادی کیوں نہیں کرتیں؟ یہی سوال مجھے دوسری شادی کا فیصلہ کرنے پر مجبور کر گیا۔"

انہوں نے اپنی موجودہ زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا، "میری ساس نے میری پہلی شادی ختم کرنے پر میری حمایت کی اور میرے فیصلے کو سراہا۔ وہ مجھے زندگی کے کئی معاملات میں بہترین مشورے دیتی ہیں، اور اس سے میری زندگی میں بہتری آئی ہے۔"

Dania Anwer Ko Dusro Shadi Ka Mashwara Beti Nay Diya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dania Anwer Ko Dusro Shadi Ka Mashwara Beti Nay Diya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dania Anwer Ko Dusro Shadi Ka Mashwara Beti Nay Diya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1128 Views   |   04 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 January 2025)

باپ خود بچوں سے رابطہ نہیں کرتا۔۔ دانیہ انور کی سابق شوہر اور دوسری شادی سے متعلق گفتگو

باپ خود بچوں سے رابطہ نہیں کرتا۔۔ دانیہ انور کی سابق شوہر اور دوسری شادی سے متعلق گفتگو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ خود بچوں سے رابطہ نہیں کرتا۔۔ دانیہ انور کی سابق شوہر اور دوسری شادی سے متعلق گفتگو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔