ایک بار کے استعمال سے ہی جھریاں غائب، چہرہ جگمگا اٹھے۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گھر کی بچی ہوئی چیزوں سے لفٹنگ ماسک بنانے کا طریقہ جو آپ کو پارلر کا راستہ بھلا دے

خواتین سارا دن گھر کے کاموں میں مصروف رہتی ہیں لیکن ان کا دھیان ان چیزوں پر نہیں جاتا جو کھانے کے علاوہ ان کا حسن بڑھانے کے لئے بھی کام آسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم باورچی خانے کی ان عام سی چیزوں سے بنا ایسا زبردست ماسک بتائیں گے جو چند بار استعمال سے ہی آپ کے چہرے سے جھریاں مٹا دے گا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ یہ رنگت نکھارنے سے لے کر داغ دھبے بھی کم کرے گا۔ یہ ماسک ڈاکٹر بلقیس نے اپنے وی لاگ میں خود اپنے چہرے پر بھی لگایا ہے۔

انڈے کا ماسک کیسے بنائیں

ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ ایک انڈے کی زردی کو الگ کر لیں۔ کھٹا دہی 2 سے 3 کھانے کے چمچ لیں اور انڈے کی زردی میں ملا دیں۔ اب ایک چمچ شہد ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

لگانے کا طریقہ

اس ماسک کو چہرے پر لگا لیں اور خشک ہونے کے بعد دوبارہ لگائیں۔ ماسک کے چہرے پر 3 کوٹ کرنے ہیں اس کے بعد اس کو کم سے کم آدھا گھنٹہ لگائیں اور زیادہ بہتر یہی ہے کہ رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر چہرہ صاف کر لیں۔ انڈے کا ماسک چہرے کو وہ رعنائی بخشے گا جو پارلر میں لاکھوں روپے خچ کرنے کے بعد بھی نہیں حاصل ہوتا۔

انڈے کے چہرے پر کمالات

انڈے کی زردی غذائی اجزاء کا بھرپور ذریعہ تو ہے ہی لیکن جلد پر لگانے کے لئے بھی بہترین ہے۔ اس میں ضروری فیٹی ایسڈز، وٹامنز (خاص طور پر وٹامن اے، ڈی، اور ای)، اور زنک جیسے معدنیات ہوتے ہیں، جو جلد کی نگہداشت اور ہائیڈریٹ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ انڈے کی زردی رنگت کو نکھارتی ہے اس کے علاوہ انڈے کی زردی میں lutein اور zeaxanthin کی موجودگی جلد کو سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصان سے بچانے اور بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے کی زردی میں موجود پروٹین جلد کی ساخت کو بہتر اور مضبوط بنانے میں مدد کر سکتے ہیں، جس سے یہ زیادہ جوان نظر آتی ہے۔

Dr Bilquis Nay Bataya Jhuryan Mitanay Walay Anday Ka Mask Bananay Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dr Bilquis Nay Bataya Jhuryan Mitanay Walay Anday Ka Mask Bananay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilquis Nay Bataya Jhuryan Mitanay Walay Anday Ka Mask Bananay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   63063 Views   |   28 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایک بار کے استعمال سے ہی جھریاں غائب، چہرہ جگمگا اٹھے۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گھر کی بچی ہوئی چیزوں سے لفٹنگ ماسک بنانے کا طریقہ جو آپ کو پارلر کا راستہ بھلا دے

ایک بار کے استعمال سے ہی جھریاں غائب، چہرہ جگمگا اٹھے۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گھر کی بچی ہوئی چیزوں سے لفٹنگ ماسک بنانے کا طریقہ جو آپ کو پارلر کا راستہ بھلا دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک بار کے استعمال سے ہی جھریاں غائب، چہرہ جگمگا اٹھے۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا گھر کی بچی ہوئی چیزوں سے لفٹنگ ماسک بنانے کا طریقہ جو آپ کو پارلر کا راستہ بھلا دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔