بچے دوسری شادی کرنے پر ماں باپ سے رنجش پال لیتے ہیں۔۔ والدین کی بھی کوئی زندگی ہوتی ہے! جویریہ عباسی کا نئی نسل کے لئے مشورہ

"اکثر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اگر والدین میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے تو جب وہ دوبارہ شادی کرنا چاہیں، تو بچے فوراً کہہ دیتے ہیں کہ یہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بات بچوں کو سمجھنی چاہیے کہ ان کے والدین بھی انسان ہیں، ان کی اپنی ضرورتیں ہیں اور انہیں ذہنی سکون کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں بھی اپنی زندگی میں کچھ کرنے کا حق ہے۔ یہ نہیں کہ اگر والدین شادی کر لیں تو بچے دل میں رنجش رکھیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ یہ انتہائی غلط سوچ ہے۔"

"سب بچے شادی کر کے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں، اور بیچاری ماں اکیلی رہ جاتی ہے کیونکہ اس کے شوہر کا انتقال کب کا ہو چکا ہوتا ہے۔ میرے نزدیک یہ بہت افسوسناک ہے کہ والدین کی خوشیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی، جبکہ دین اور قانون نے بھی انہیں دوبارہ شادی کی اجازت دی ہے۔"

اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے نہ صرف ذاتی تجربات شیئر کیے، بلکہ والدین کی دوسری شادی پر بچوں کے ردعمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جویریہ عباسی، جن کی دوسری شادی رواں برس 15 مارچ کو عدیل حیدر سے ہوئی، نے ایک انٹرویو میں والدین کی دوبارہ شادی پر بچوں کے ناراض ہونے کے رویے پر کھل کر بات کی۔ جویریہ نے کہا کہ جب والدین میں سے کسی کا انتقال ہو جاتا ہے اور بچ جانے والا ساتھی دوبارہ شادی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے، تو بچے عام طور پر اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ ایک افسوسناک رویہ ہے، کیونکہ والدین بھی انسان ہیں اور انہیں ذہنی سکون اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حق ہے۔

جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ بچے اکثر یہ نہیں سمجھتے کہ جب وہ اپنی زندگیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں، تو ان کی مائیں تنہائی کا شکار ہو جاتی ہیں، خصوصاً جب ان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق، یہ ایک ناانصافی ہے کہ والدین کو دوبارہ خوش رہنے کا موقع نہ دیا جائے، جبکہ قرآن اور قانون نے اس کی اجازت دی ہوئی ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان رواں برس مئی میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، لیکن 2009 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی، عنزیلہ عباسی ہے، جس کی شادی گزشتہ سال ہوئی۔

Javeria Abbasi Talking About Second Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Javeria Abbasi Talking About Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Javeria Abbasi Talking About Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5141 Views   |   02 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

بچے دوسری شادی کرنے پر ماں باپ سے رنجش پال لیتے ہیں۔۔ والدین کی بھی کوئی زندگی ہوتی ہے! جویریہ عباسی کا نئی نسل کے لئے مشورہ

بچے دوسری شادی کرنے پر ماں باپ سے رنجش پال لیتے ہیں۔۔ والدین کی بھی کوئی زندگی ہوتی ہے! جویریہ عباسی کا نئی نسل کے لئے مشورہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے دوسری شادی کرنے پر ماں باپ سے رنجش پال لیتے ہیں۔۔ والدین کی بھی کوئی زندگی ہوتی ہے! جویریہ عباسی کا نئی نسل کے لئے مشورہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔