کیا آپ کے گھر میں کافور موجود ہے اگر نہیں تو یہ آج ہی خرید کر رکھ لیں، کیونکہ یہ سستی چیز آپ کی بڑی مشکلیں آسان کر دے گی

کافور کی گولیاں ہرگھر میں موجود ہوتی ہیں۔ کافور کو طبی مسائل دور کرنے کے اعتبار سے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔اس کی مہک بہت تیز ہوتی ہے جسے اگر قریب سے سونگھ لیں تو اس کی خوشبو دماغ میں چڑھ جائے۔

لیکن بہت سے گھریلو صارفین کافور کے فوائد سے لاعلم ہوت ےہیں اور اس کا استعمال کرنا بھی نہیں جانتے ہیں ، تو آج ہم آپ کو کافور کے وہ بہترین فوائد بتائیں گے۔

1- جب مُردوں کی تدفین کی جاتی ہے تو کافور مُردے کے ساتھ دفن کردیا جاتا ہے تاکہ اس کی قبر میں مہک رہ سکے اورکیڑے مکوڑوں سے پاک رہے کیونکہ جب تک اور جہاں تک کافور کی مہک پہنچتی ہے کیڑے مکوڑے دور رہتے ہیں۔

2-کافور کا استعمال گرمی دانوں کے پاؤڈر کے صورت میں بھی آسکتا ہے۔ زنک بورک اور اسٹارچ کے سفوف میں تھوڑا سا کافور شامل کر دیا جائےتو گرمی دانوں پر چھڑکنے سے بدن کو راحت ملے گیاور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔

3 -پانی میں کافورملا کر اگر آپ اس میں اپنے پاؤں بھگوکردھولیں تو ایڑیاں پھٹنے سے محفوظ رہتی ہیں۔

4-کافور جسم پر لگنے والی چوٹ کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ زخموں کی صفائی کرکے انھیں جلد بھر دیتا ہے۔

5- کافوردماغ کی گرمی دورکرکے طاقت پہنچاتا ہے اور اس کے علاوہ ذہن کو سکون فراہم کرتا ہے۔

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   37370 Views   |   24 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا آپ کے گھر میں کافور موجود ہے اگر نہیں تو یہ آج ہی خرید کر رکھ لیں، کیونکہ یہ سستی چیز آپ کی بڑی مشکلیں آسان کر دے گی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا آپ کے گھر میں کافور موجود ہے اگر نہیں تو یہ آج ہی خرید کر رکھ لیں، کیونکہ یہ سستی چیز آپ کی بڑی مشکلیں آسان کر دے گی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.