Sandalwood Oil Price And Benefits
صندل کا تیل صدیوں پرانا راز ہے، جسے کبھی بادشاہوں کے محلات اور حکیموں کے کتب خانوں میں خاص جگہ حاصل تھی۔ خوشبو ایسی کہ ذہن کو پرسکون کر دے، اور فائدے ایسے کہ جسم کی تھکن، دل کی تیز دھڑکن اور دماغ کا بوجھ یکدم ہلکا ہو جائے۔ آج بھی یہ روغن اپنی نایاب تاثیر کے باعث دنیا بھر میں قدر و قیمت سے استعمال کیا جاتا۔
بیوٹی کے لیئے بہترین:
عموماً پرفیومز، صابن، لوشنز، کریمز، ڈیوڈرینٹس اور اسکن کیئر مصنوعات میں اس کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ یہ جلد کو نرم کرتا ہے اور طویل وقت تک تازگی بخشتا ہے۔ اس کی مہک ذہنی بے چینی کم کر کے دماغ کو سکون دیتی ہے۔
دل و دماغ کے لیے مفید:
ماہرین کے مطابق صندل کا تیل خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ اعصاب کو آرام دے کر دل کی دھڑکن کو متوازن رکھتا ہے اور ذہنی دباؤ کم کرتا ہے۔ نیم گرم دودھ یا پانی میں اس کے چند قطرے شامل کر کے پینا نیند بہتر بناتا ہے اور موڈ میں خوشگواری پیدا کرتا ہے۔
درد اور سوزش کا قدرتی علاج:
صندل کا تیل اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات رکھتا ہے جو پٹھوں کے کھنچاؤ، جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کی کمزوری دور کرنے میں معاون ہے۔
یہ خون کا بہاؤ بڑھا کر جسم میں توانائی پیدا کرتا ہے۔ اگر اسے ادرک، کیمومائل یا گرین ٹی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو سوزش میں واضح کمی آتی ہے۔
دماغ کے لیے خوشبو کی تھراپی:
روایتی طب میں اسے ڈپریشن، بے چینی، ذہنی تھکن اور یادداشت بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پیشانی پر اس کا ہلکا مساج یا خوشبو سونگھنے سے دماغی توازن بہتر ہوتا ہے اور ارتکاز میں اضافہ آتا ہے۔
صندل کے تیل کی قیمت:
صندل کا تیل عام تیلوں کے مقابلے کافی مہنگا ہوتا ہے، اس کی صرف 30 ملی لیٹر کی شیشی 600 روپے تک میں ملتی ہے۔ جو کہ آپ کسی بھی آن لائن اسٹور یا خالص تیل نکالنے والے سے خرید سکتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sandalwood Oil Price And Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sandalwood Oil Price And Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.