کچن میں رکھی وہ قیمتی اور سستی چیز کونسی ہے جو گنج پن ختم کرنے کے ساتھ شوگر اور جوڑوں کی تکلیف دہ بیماری سے بھی دور کرتی ہے؟

اللہ نے متعدد قدرتی شے ایسی پیدا کی ہیں جن میں بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ لیکن ایک واحد شے ایسی ہے جس میں موت سے سوا تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ وہ چیز ہمارے گھر کے کچن میں بھی موجود ہے۔

یہاں بات کی جا رہی ہے کلونجی کی جو ہمارے نبی ﷺ کی تجویز کر دہ بہترین چیز ہے جس میں موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج چھپا ہے۔

مگر کیا آپ واقعی اس کے فوائد سے واقف ہیں جو آپ ذرا سی محنت کر کے حاصل کرسکتے ہیں؟

کھانوں کا ذائقہ بڑھانے اور خوشبو دینے والے یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔

* کلونجی سے فائدہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

شفاء دینے والی کلونجی کو آپ اپنے کھانوں میں ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی یا لیموں کے عرق میں اسے ملا کر پی سکتے ہیں۔
بالکل اسی طرح ناشتے یا رات کے کھانے میں بھی کلونجی کے چند دانوں کا استعمال آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ قیمتی کالے بیج کون کونسی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

1- شوگر کو دور رکھے

اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو کلونجی کے تیل کےذریعے اسے قابو میں رکھا جا سکتا ہے، ایک چائے کا چمچ تیل ایک کپ سیاہ چائے میں ملا کر صبح پی لیں اور چند ہفتوں میں فرق محسوس کریں گے۔

2- جوڑوں کے درد میں کمی

کلونجی کی چند مقدار کو لیں اور اسے مسٹرڈ آئل کے ساتھ گرم کریں، جب تیل سے دھواں اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اسے کچھ دیر کے لیے ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں، اس کے بعد انگلی کو تیل میں ڈبو کر درد سے متاثرہ حصوں پر اچھی طرح مالش کریں جس کے بعد آپ کو راحت ملے گی۔

3- جسمانی وزن میں کمی

وزن کا بڑھ جانا بھی ایک بیماری ہے جس پر اگر قابو نہ پایا جائے تو یہ آپ کے لیے وبال بن سکتا ہے۔ جسمانی وزن میں کمی کے لیے نیم گرم پانی، شہد اور لیموں کے کچھ عرق کے امتزاج میں چٹکی بھر کلونجی کو شامل کرکے مکس کریں اور اسے کچھ عرصے تک روز پینا عادت بنالیں ایسا کرنے سے آپ کے وزن میں واضح کمی رونما ہوگی۔

4- بال گرنے سے روکے

حیران کن طور پر کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور گنج پن سے محفوظ رکھتا ہے۔ جبکہ بالوں کی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔ کچھ مقدار میں کلونجی کے تیل کو گرم کرکے بالوں کی جڑوں انگلیوں سے مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں جس کے بعد آپ نمایاں فرق محسوس کریں گے۔

5- سردرد سے نجات

سردرد کا مسئلہ آج کل بہت زیادہ عام ہوچکا ہے اور گرمیاں آتے ہی لوگوں کے سر میں اکثر درد ریتا ہے تو اس سے بچنے کے لیے اپنی پیشانی پر کلونجی کے تیل سے مالش کرکے آرام کریں، سردرد جلد ہی غائب ہوجائے گا۔

Kalonji Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kalonji Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   5655 Views   |   15 Jun 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کچن میں رکھی وہ قیمتی اور سستی چیز کونسی ہے جو گنج پن ختم کرنے کے ساتھ شوگر اور جوڑوں کی تکلیف دہ بیماری سے بھی دور کرتی ہے؟

کچن میں رکھی وہ قیمتی اور سستی چیز کونسی ہے جو گنج پن ختم کرنے کے ساتھ شوگر اور جوڑوں کی تکلیف دہ بیماری سے بھی دور کرتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچن میں رکھی وہ قیمتی اور سستی چیز کونسی ہے جو گنج پن ختم کرنے کے ساتھ شوگر اور جوڑوں کی تکلیف دہ بیماری سے بھی دور کرتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔