آلو کا گودا، کچا دودھ اور پودینے کے ماسک.. مشرقی خواتین حسن نکھارنے کے کون سے طریقے استعمال کرتی ہیں؟ آپ بھی ضرور آزمائیں

بلاشبہ مغربی خواتین کی رنگت کافی گوری اور جلد صاف چمکدار ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود بات اگر حسن کی ہو تو مشرقی خواتین کا حسن بازی لے جاتا ہے۔ یہ صرف ہم نہیں کہہ رہے بلکہ پچھلے 10، 15 سالوں پر نگاہ ڈالی جائے تو مقابلہ حسن میں جتنے خطاب بھارتی حسیناؤں نے جیتے ہیں شاید ہی کسی دوسرے ملک کو یہ اعزاز حاصل ہو۔ البتہ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مشرقی خواتین کے حسن کا راز ان کے باورچی خانے میں ہی چھپا ہوتا ہے۔ تو چلیے آپ کو بھی بتائیں تاکہ آپ بھی ان چیزوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

چکنی جلد اور پودینہ

جن خواتین کی جلد چکنی اور چہرے پر دانے ہوتے ہیں وہ پودینے کا استعمال کرتی ہیں۔ پودینے کی تاثیر ٹھنڈی اور خواص اینٹی بیکٹیریل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ دانے کم کر کے جلد کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔ چکنائی جذب کر کے رنگت بھی نکھارتا ہے۔

کچا دودھ

نہانے سے پہلے کچے یا پھر پھٹے ہوئے دودھ کا مساج بالوں کی چمک بحال کرتا ہے اور ان کی جڑیں مضبوط بناتا ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی خواتین بالوں کو بازار میں ملنے والے ڈائی کے بجائے مہندی سے رنگنا پسند کرتی ہیں۔ مہندی بالوں کو خوبصورت رنگ دینے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی کرتی ہے۔ اسی طرح نیل پالش سے ناخن ٹوٹنے لگتے ہیں اور ان کی چمک ختم ہوجاتی ہے تو اس کے لئے بھی خواتین مہندی کا ہی سہارا لیتی ہیں اور خوبصورت میرون رنگ سے ناخن رنگتی ہیں۔

نمک سے جلد کا حسن بڑھائیں

جسم پر روزانہ لاکھوں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں خلیات ٹوٹتے ہیں اور نئے بنتے ہیں۔ مردہ خلیات جلد کے اوپر میلے پن کا تاثر دیتے ہیں۔ سمندری نمک ان خلیات کو نکالنے کے لئے بہترین ہے۔ منہ دھونے سے پہلے ہفتے میں دو بار ذرا سے سمندری نمک سے جلد کی صفائی کریں۔ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کو صاف ستھرا کردیں گی۔

رنگت نکھارنے اور حلقے دور کرنے کے لئے

آلو کا رس حلقے دور کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ آلو کو پتلا کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں اس سے آنکھوں کے گرد سیاہ جلد اور تھکن دور ہوگی۔ رنگت نکھارنے کے لئے آلو کے رس کا مساج چہرے اور ہاتھ پاؤں پر کریں۔

Husn Nikharne Ke Tarikay

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Husn Nikharne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Husn Nikharne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2444 Views   |   28 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آلو کا گودا، کچا دودھ اور پودینے کے ماسک.. مشرقی خواتین حسن نکھارنے کے کون سے طریقے استعمال کرتی ہیں؟ آپ بھی ضرور آزمائیں

آلو کا گودا، کچا دودھ اور پودینے کے ماسک.. مشرقی خواتین حسن نکھارنے کے کون سے طریقے استعمال کرتی ہیں؟ آپ بھی ضرور آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو کا گودا، کچا دودھ اور پودینے کے ماسک.. مشرقی خواتین حسن نکھارنے کے کون سے طریقے استعمال کرتی ہیں؟ آپ بھی ضرور آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔