چہرے کو نِکھارنے کی ایسی ٹِپ کہ جو بھی آپ کو دیکھے پوچھنے پر مجبور ہو جائے کہ آخر اس خوبصورتی کا راز کیا ہے؟؟

گرمی کے موسم میں اکثر خواتین و مرد کا رنگ دھوپ میں باہر نکلنے اور دھول مٹی کی وجہ سے بہت خراب ہو جاتا ہے، چہرے پر سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے گہرا رنگ آ جاتا ہے اور یوں خوبصورتی باقی نہیں رہتی۔
ایسے میں پریشان نہ ہوں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چہرے کی رنگت نکھارنے کی ایسی ٹِپ کہ ایک بار کے استعمال سے ہی آپ کا رنگ کافی گورا ہو جائے گا اور اگر آپ مستقل استعمال جاری رکھیں گے تو بے حد نکھری رنگت پائیں گے۔

بیوٹی ٹِپ کے اجزاء:

گلاب کی پتیاں: 8 سے 10 عدد
ایلوویرا جیل: ایک چمچ
گلیسرین: 2 سے 3 ڈراپ
ایون وٹامن ای کیپسول: 2 عدد

لگانے کا طریقہ:

گلاب کی پتیوں کو گرینڈر میں عرقِ گلاب ڈال کر پیس لیں، اب گلاب کی پتیوں کے پیسٹ میں ایک چمچ ایلوویرا ڈالیں، 2 سے 3 ڈراپ گلیسرین ڈالیں، 2 عدد وٹامن ای کے کیپسول توڑ کر ڈالیں، اور اس کو اچھے سے مکس کر کے چہرے کو دھو کر یہ پیسٹ لگا لیں، یہ پیسٹ رات کو سوتے وقت روزانہ لگائیں اور صبح اُٹھ کر چہرہ دھو لیں بہترین نتائج ملیں گے۔

ٹِپ:

• اسے روز رات استعمال کرنے سے 15 دن میں رنگ بہت صاف ہو جائے گا۔
• اس کے استعمال سے چہرے پر قدرتی نکھار شادابی آئے گی۔
• اگر آپ کہیں ارجنٹ جا رہے ہوں تو اس ہی پیسٹ میں تھوڑا سا بیسن شامل کر کے مساج کر لیں اور دھو کر عرقِ گلاب چھڑک لیں فوری رزلٹ پائیں گے یہ ارجنٹ فیشل کے طور پر کام کرے گا۔
• یہ مکسچر بنا کر 15 دن کے لئے فریج میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔

شامل اجزاء کے فوائد:

گلاب کی پتیاں:

گلاب میں قدرت نے بہت سے خوبصورتی کے جُز شامل کئے ہیں یہ جلد کو نکھارتا ہے جان دار بناتا ہے گلابی رنگ دیتا ہے اور ترو تازہ کرتا ہے۔

ایلوویرا:

ایلوویرا اینٹی بیکٹیریل ہے یہ داغ دھبوں اور دانوں کو دور کرتا ہے چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے، سورج سے پڑنے والی تیز شعاعوں کا اثر ختم کرتا ہے۔

گلیسرین:

گلیسرین کے فوائد کون نہیں جانتا، یہ ایک قدرتی موسچرائزر ہے یہ اسکن کو سافٹ بناتا ہے، جلن دور کرتا ہے اور خشک جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے۔

وٹامن ای کیپسول:

وٹامن ای جلد کے لئے بہترین غذا ہے یہ جلد سے وٹامن کی کمی پورا کر کے سیلز کو دوبارہ زندہ کرتا ہے یہ ڈیڈ اسکن سیلز کا خاتمہ کر کے چہرے پر قدرتی رونق بحال کرتا ہے۔

Chehry Ko Nikharne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ko Nikharne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ko Nikharne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8031 Views   |   12 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

چہرے کو نِکھارنے کی ایسی ٹِپ کہ جو بھی آپ کو دیکھے پوچھنے پر مجبور ہو جائے کہ آخر اس خوبصورتی کا راز کیا ہے؟؟

چہرے کو نِکھارنے کی ایسی ٹِپ کہ جو بھی آپ کو دیکھے پوچھنے پر مجبور ہو جائے کہ آخر اس خوبصورتی کا راز کیا ہے؟؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کو نِکھارنے کی ایسی ٹِپ کہ جو بھی آپ کو دیکھے پوچھنے پر مجبور ہو جائے کہ آخر اس خوبصورتی کا راز کیا ہے؟؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔