جسم پر اچانک نیل کیسے پڑ جاتے ہیں؟ بغیر کسی چوٹ کے جسم پر پڑنے والے نیل کم کرنے کے لئے ڈاکٹر نے کیا علاج بتایا؟

اکثر ہمیں پتا نہیں چلتا اور جسم پر نیل ابھرا نظر آتا ہے۔ ایسے میں کبھی کوئی پوچھ بیٹھے کہ یہ نیل کیسے پڑا تب جا کر ہمیں احساس ہوتا ہے کہ جسم پر کوئی نیل بھی ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے جسم پر اچانک نیل کیسے پڑ جاتے ہیں اور انھیں کس طرح دور کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر عاصم اللہ بخش جنرل کنسلٹنٹ فزیشن ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں انھوں نے بتایا کہ نیل کا جلدی ابھر آنا اکثر خاندانی وراثتی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ بچوں کے جسم پر آسانی سے یا بغیر چوٹ لگے نیل نہیں پڑتا اس کے علاوہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کے جسم پر بھی نیل کے نشان جلدی ابھرتے ہیں۔

نیل پڑنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر اللہ بخش کا کہنا تھا کہ چوٹ لگنے کی وجہ سے تو نیل پڑتا ہی ہے لیکن اکثر وٹامن اے اور کے کی کمی، مختلف کینسر کی علامتوں کے طور پر، جگر کی بیماریوں اور درد کم کرنے کی یا دل کی بہت زیادہ دوائیں کھانے کی وجہ سے بھی پڑسکتے ہیں۔

علاج

نیل کو کم کرنے کے لئے برف کی ٹکور کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ اگر کسی پرانی چوٹ کی وجہ سے نیل کا نشان ہے تو گرم ٹکور کریں اس کے علاوہ مرہم لگا کر اس جگہ کو باندھنے سے بھی نیل کا نشان کم ہونے لگتا ہے۔ وٹامن کی کمی کی وجہ سے نیل ہو تو وٹامن سی کی سپلیمینٹ لینے سے بھی نیل کا نشان جاتا رہتا ہے۔ البتہ اگر نیل کا نشان بڑھنا شروع ہوجائے تو یہ واضح الارم ہے کہ اب آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

Jism Mein Neel Parne Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jism Mein Neel Parne Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jism Mein Neel Parne Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10674 Views   |   23 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جسم پر اچانک نیل کیسے پڑ جاتے ہیں؟ بغیر کسی چوٹ کے جسم پر پڑنے والے نیل کم کرنے کے لئے ڈاکٹر نے کیا علاج بتایا؟

جسم پر اچانک نیل کیسے پڑ جاتے ہیں؟ بغیر کسی چوٹ کے جسم پر پڑنے والے نیل کم کرنے کے لئے ڈاکٹر نے کیا علاج بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم پر اچانک نیل کیسے پڑ جاتے ہیں؟ بغیر کسی چوٹ کے جسم پر پڑنے والے نیل کم کرنے کے لئے ڈاکٹر نے کیا علاج بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔