لہسن سے بیماریوں کا علاج

سردیوں میں زیادہ ترا فراد نزلہ، زکام اور گلے کی خرابی میں مبتلاہوتے ہیں اگر وہ اپنی روزمرہ غذا میں لہسن کا استعمال شروع کریں تو ان تمام شکایات سے محفوظ رہیں گے ۔

۱۔ سردیوں میں نزلے کی کثرت سے بچوں کے کان میں تکلیف ہو جائے تو تھوڑے سے خوردنی یا کسی بھی کڑوے خوردنی تیل میں لہسن کے چار یا پانچ جوئے دھیمی آنچ پر جلائیں ، جب یہ جل کر سیاہ ہو جائیں تو انہیں نکال کر تیل چھان لیں ، پھر نیم گرم تیل کے دو یا تین قطرے متاثرہ کان میں ڈال کر روئی لگادیں اس سے کان کی تکلیف دور ہونے میں مدد ملے گی تاہم ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں ۔

۲۔ لہسن کا تیل جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہے اور یہ بازار سے باآسانی مل بھی جاتا ہے اس کے علاوہ جوڑوں کے درد میں لہسن کے تین جوئے چھیل کر نہار منہ نگل لیں اس سے بھی درد میں بڑھی حدتک افاقہ ہوگا۔
۳۔ سردیوں میں لہسن کی چٹنی استعمال کی جائے تو سردی سے ہونے والے مختلف عوارض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔پرانے لوگ اس موسم میں تازہ ہرے لہسن کو باجرے اور بیسن کی روٹی کے ساتھ نہایت اہتمام سے کھاتے تھے ۔ دیہات میں یہ طریقہ اب بھی رائج ہے بعض لوگ تازہ ہرے لہسن کو بطور سبزی پکاتے ہیں جو کہ طبی لحاظ سے بہت مفید ہے ۔
۴۔ لہسن ان لوگوں کے لیے بھی بہت مفید ہے جنہیں بلڈ پریشر کی شکایت ہو ایسے مریضون کو چاہیے کہ وہ لہسن اور ہرے دھنیے کی چٹنی کا استعمال کریں اس چٹنی کے استعمال سے عموماًتین یا پانچ روز کے اندر ہائی بلڈ پریشر کی علامت کم ہونے لگتی ہے اور ذہنی پریشانی اور انتشار کی علامت بھی دور ہوجاتی ہے ۔
۵۔لہسن باقاعدگی سے استعما ل کرنے والے افراد امراض قلب اور شریانوں کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اطباء کے مطابق لہسن ہر قسم کے ورم کو دور کرتا ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں موجود زائد رطوبتیں تحلیل ہوجاتی ہیں اور اس کے علاوہ یہ خون کو صاف اور پتلا کرتا ہے ۔
۶۔لہسن آواز اور حلق کے لئے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ اعصابی امراض ، پسلی کا درد، تلی کا ورم ، پیٹ کے کیڑے اور ہیضے میں بھی فائدے مند ہے لہسن کا استعمال پرانے بخار، پھیپھڑوں کے زخم اور معدے کے درد کے لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے ۔
۷۔ لہسن کو زہریلے جانورکے کاٹے ہوئے مقام پر کاٹ کر لگانے سے زہر کا اثر ختم ہوجاتا ہے ، جدید تحقیق کے مطابق لہسن کے تیل سے پانچ مختلف قسم کے مچھر ہلاک ہوجاتے ہیں نیز اس کے تیل میں ایلی سن نامی کیمیائی مادے کی موجودگی سے جسم میں سرطانی خلیات کی پیدائش رُک جاتی ہے ۔
۸۔ سردیوں میں استعمال کرنے سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے اگر لہسن کوٹ کر پھوڑوں پر لیپ کیا جائے تو وہ پھٹ جائیں گے اور فاسد مادہ خارج ہوجائے گا ۔
۹۔ لہسن پیس کر دانت کے سوراخوں میں رکھ دیں درد میں فوری آرام آجائے گا۔
۱۰۔ لہسن پیس کر اس کو شہد کے ساتھ ملا کر کھائیں بھوک زیادہ لگے گی اور چند دنوں میں چہرے کا رنگ سرخی مائل ہوکر نکھرنے لگے گا۔
۱۱۔ لہسن کو تِلوں کے تیل میں پکالیں اور اس تیل کو چھان کر رکھ لیں سردرد کی صورت میں پیشانی پر اس سے مساج کیاجائے تو افاقہ ہوگا ۔
۱۲۔ لہسن کو گھی میں بھون کر شہد کے ساتھ چاٹنا دمہ کے لئے مفید ہے ۔
۱۳۔لہسن کے دو جوئے روزانہ استعمال کرنے سے موٹاپا کم ہونے لگتا ہے ۔
۱۴۔ لہسن کے تیل میں نمک ملا کر مساج کرنے سے پٹھوں کی اکڑن ، چوٹ کا درد کم ہوگا ۔
۱۵۔ لہسن کا استعمال قوت ہاضمہ اور قوت حافظہ کو بڑھا تا ہے ۔
۱۶۔لہسن کی دھونی سے آدھے سر کا درد جاتا رہتا ہے ۔
۱۷۔ خناق میں لہسن کے جوئے چبانا مفید ہے چونکہ اس بیماری میں حس متاثر ہوتی ہے اس لیے مریض آسانی سے کھالیتا ہے ۔

If you add garlic in your everyday diet, you can remain safe from many diseases. Use of garlic can protect you from ear pain, joints pain, blood pressure, stomach insects, old fever, heart diseases, stomach pain and many more which are listed below.

Garlic can be used in different ways. It's cloves can either be chewed, ground, crushed, used in powder form, used to make halwa, cooked in oil and used for massage and so on.

From many diseases, following, we are telling you about 17 diseases that can be relieved with garlic.

Tags: Lahsun Health Benefits Lahsun for Health Lahsun Se Ilaj

Garlic Benefits Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garlic Benefits Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garlic Benefits Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   10 Comments   |   124370 Views   |   18 Mar 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

I use garlic daily for decreasing my cholesterol levels. It is very beneficial for cholesterol patients. Roasted garlic has its own benefits. If you are eating raw garlic, it is beneficial in other ways.

  • Jamaal, Karachi

بہت اچھی معلومات ہیں

  • محمد ارشد, واہ کنٹ

Dear sir, really very good information about garlic to use and ear in winter season. Thanks

  • Ashraf Khan , Dera Ismail Khan

I like this information and this great information I just sharing my all friends and cousins thanks, kfoods .

  • sidra, lahore

Thank u soooooo much for info

  • aneela, karachi

Very good info

  • ,

Kharish dano sey bachao ka nuskha batain

  • haji, sanghar

Bhai Muhammad, Assalam o Alaikum! Janab common sense ki bat ha k agar apko pata ha k body lotion men alcohol shamil ha to phir zahir ha k us ko use karnay say kese namaz hosakti ha????? kamal ha yaar....

  • Amjad, karachi

Ap both acchi information daty hain. PR mujhe ap se aik information chaye thi. AGR body lotion main alcohol mojod ho air WO ap be body PR use kya ho tu aise main nmaz ho jaye GI ya nhi. European countries main ziyada tr cheezon main alcohol pay a jata hai. Please answer day.thanks

  • Muhammad , belgium

Thanks a lot for this information

  • Rashid Ansari, riyadh

لہسن سے بیماریوں کا علاج

لہسن سے بیماریوں کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لہسن سے بیماریوں کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔