حمزہ کے اندر اللہ کا خوف ہے.. پہلی ملاقات صرف چند سیکنڈ کی ہوئی اور پھر! نیمل خاور کی پہلی بار شادی شدہ زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں

"میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ اللہ سے جیسا شوہر مانگا تھا انہوں نے بالکل ویسا ہی دیا ہے. حمزہ علی عباسی کے اندر اللہ کا خوف ہے۔"

یہ کہنا ہے ماضی کی حسین و جمیل اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کا جنھوں نے مذاق رات میں شرکت کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق باتیں کیں.

نیمل کا کہنا تھا کہ وہ محبت کے معاملے میں بہت خوش قسمت ہیں انھیں حمزہ علی عباسی سے اسی لئے محبت ہوئی کیونکہ ان میں اللہ کا خوف تھا.

"ہماری پہلی ملاقات فلم ’ورنہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، یہ صرف دو سیکنڈ کی ملاقات تھی پھر حمزہ نے مجھے کام کے سلسلے میں میسج کیا جس کے بعد وہ میری پینٹنگ کی نمائش پر آئے اور انہوں نے مجھ سے پینٹنگ بنوانے کی فرمائش کی. میں ان سے صرف کام سے متعلق ہی بات کررہی تھی. پھر پینٹنگ کا کام ختم ہوا تو ہماری بات چیت بھی ختم ہوگئی تھی. پھر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک چلی گئی چند ماہ بعد حمزہ نے میرے گھر رشتہ پھیجا. میرے والد کے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی اور پھر رشتہ طے کردیا گیا."

نیمل خاور کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ہی دھیمے مزاج کے انسان ہیں البتہ لڑائی ہو تو صلح حمزہ ہی کرتے ہیں.

نیمل نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ ڈراموں میں دوبارہ کام کا آغاز کررہی ہیں اور اب وہ رومانوی ڈرامے کرنا چاہتی ہیں جبکہ جیون ساتھی کی تلاش کرنے والی لڑکیوں کو نیمل نے پیغان دیا کہ زندگی میں ہمسفر کا انتخاب کرنے سے قبل اپنے اوپر محنت کریں، پڑھائی مکمل کریں، زندگی میں کچھ بن جائیں اور اس کے بعد جیون ساتھی کا انتخاب کریں۔

Naimal Khawar Interview About Her Husband And Married Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naimal Khawar Interview About Her Husband And Married Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naimal Khawar Interview About Her Husband And Married Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4990 Views   |   13 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 May 2024)

حمزہ کے اندر اللہ کا خوف ہے.. پہلی ملاقات صرف چند سیکنڈ کی ہوئی اور پھر! نیمل خاور کی پہلی بار شادی شدہ زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں

حمزہ کے اندر اللہ کا خوف ہے.. پہلی ملاقات صرف چند سیکنڈ کی ہوئی اور پھر! نیمل خاور کی پہلی بار شادی شدہ زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حمزہ کے اندر اللہ کا خوف ہے.. پہلی ملاقات صرف چند سیکنڈ کی ہوئی اور پھر! نیمل خاور کی پہلی بار شادی شدہ زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔