شادی کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے شادی سے پہلے جوڑے کو کون سے 5 ٹیسٹ کروانا ضروری ہیں؟

شادی ایک ایسا رشتہ ہے کہ جس میں دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر رہتے ہیں،اسلام میں میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے۔ لباس تن کو ڈھانپتا ہے،تن کی ساری خوبیوں اور خامیوں کو چھپا لیتا ہے ،اسی طرح میاں بیوی بھی ایک دوسرے کی خوبیوں اور خامیوں کو ڈھانپ کر دنیا کے سامنے اپنا ایک مطمئن اور خوش چہرہ پیش کرتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ماں باپ بہت ارمانوں سے اپنے بچوں کی شادی کرتے ہیں لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد علیحدگی یا طلاق کی نوبت آ جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ،ایسا اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ شادی کے بعد پتہ چلتا ہے کہ لڑکا یا لڑکی میں کچھ میڈیکل پرابلمزتھیں۔جس کی وجہ سے ایک ساتھ گزارا مشکل ہو گیا ۔یا بعض جوڑے اولاد کی نعمت سے محروم رہ جاتے ہیں اس کی بھی مختلف وجوہات ہوتی ہیں تو اسی لئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اورلڑکی اپنا چیک اپ کروا لیں اور اگر ڈاکٹر کہے تو کچھ ٹیسٹ کروالیں۔تاکہ بعد کے مسائل سے بچ سکیں۔

کون سے ٹیسٹ کروانا چاہیے

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے مردوں اور عورتوں دونوں کو ٹیسٹ کروا لینا چاہیے۔
اس میں۔ تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ، فرٹیلٹی ٹیسٹ، ہارمونز کا ٹیسٹ، خواتین کو پیلوک کا الٹراساؤنڈ کروانا چاہئے اس سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ اندر بچہ دانی کی کیا پوزیشن ہے،اس کے علاوہ ایک ٹیسٹ سیکسوئل ٹرانسمٹڈ ڈیزیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ خدانخواستہ دونوں میں سے کسی کو کوئی ایسی بیماری تو نہیں ہے جو ایک دوسرے کے لئے خطرناک ہو۔اس کے علاوہ ایچ آئی وی ایڈز کا بھی ٹیسٹ کروالیں،بلڈ گروپ ضرور معلوم کروائیں کیونکہ اگر بلڈ گروپ میچ نہیں ہوں گے تو اس سے حمل میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اور آگے حمل ضایع ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ عموماً بلڈ گروپ اگر میچ نہیں ہورہے ہوتے تو اس سے اسقاط حمل یا بچے کے ابنارمل ہونے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ یہ ٹیسٹ کروالیں اور آئندہ کی پیچیدگی سے بچ سکیں۔ اس کے علاوہ مردوں کا سیمن سپرمز ٹیسٹ ہوتا ہےیا سیمن اینالائز ٹیسٹ جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ ان کے ہاں اولاد ہو سکتی ہے یا نہیں۔

یہ تمام ٹیسٹ اگر شادی سے پہلے کروالئے جائیں تو آئندہ کی بد مزگی اور پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔ ان میں سے کچھ خواتین کے ٹیسٹ ہیں اور کچھ مردوں کے۔ ان کو کروانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو نی چاہیے،وقت کے ساتھ ساتھ ذہنوں کو کشادہ ہونا چاہیے، وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

Shadi Se Pehle Ke Test

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shadi Se Pehle Ke Test and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Se Pehle Ke Test to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3342 Views   |   22 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شادی کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے شادی سے پہلے جوڑے کو کون سے 5 ٹیسٹ کروانا ضروری ہیں؟

شادی کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے شادی سے پہلے جوڑے کو کون سے 5 ٹیسٹ کروانا ضروری ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے بعد کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے شادی سے پہلے جوڑے کو کون سے 5 ٹیسٹ کروانا ضروری ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔