کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ انڈوں سے متعلق اپنی یہ 6 غلط فہمیاں دور کرلیں

آپ چاہے انڈوں کو کسی بھی شکل میں تیار کر کے کھائیں ان سب کے باوجود یہ ایک عام سی چیز ہی ہیں- لیکن بہت سی غلط فہمیوں نے انڈوں کو بعض مقامات پر خاص بنا دیا ہے- انڈوں کے بارے میں یہ غلط فہمیاں ان کی غذائیت اور شکلوں کی وجہ سے ہیں-

پروٹین کے لیے کچے انڈے بہترین
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ کچے انڈے کھانے سے زیادہ پروٹین حاصل ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ یہ عمل آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے- اس کے علاوہ اصل پروٹین آپ کے انڈے پکا کر کھانے سے ہی ہوتا ہے جو کہ کچے انڈے کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے-

انڈے فریج میں رکھنا
انڈے فریج میں ضرور رکھنے چاہئیں لیکن انہیں باہر نکالنے کے بعد کمرے کے درجہ حرارت میں دو گھنٹے سے زیادہ نہ چھوڑیں- بصورتِ دیگر انڈوں پر ایسا پانی یا پسینہ آنے لگے گا جو کئی جراثیموں کو جنم دے گا-

براؤن انڈوں میں زیادہ غذائیت
انڈے چاہے جس بھی رنگ کے ہوں ان کے ذائقے میں فرق ہوتا ہے اور نہ ہی ان کی غذائیت میں- اس لیے ان دونوں رنگ کے انڈوں کو ایک جیسے طریقے سے ہی کھایا جاتا ہے اور ان سے ایک جیسا فائدہ پہنچتا ہے-

/انڈوں کے چھلکے کھانا
یوں تو غلطی سے آملیٹ میں انڈوں کے چھوٹے چھوٹے چھلکے کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہے لیکن اگر کچے انڈوں کی طرح انڈوں کے بڑے چھلکے یا خول کھائیں جائیں تو یہ آپ کے گلے میں خراشیں پیدا کرسکتے ہیں- اس کے علاوہ یہ جراثیموں سے بھی آلودہ ہوسکتے ہیں جو آپ کو کسی بیماری کا شکار بنا سکتے ہیں-

انڈے میں خون کا نشان
اگر انڈے کی زردی پر خون کے قطرے کا نشان دکھائی دے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ مرغی میں وٹامن اے کی کمی تھی اور اس سے زیادہ کچھ نہیں- ایف ڈی اے کے مطابق ایسا انڈہ کھانے سے آپ کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا البتہ اس بات کو یقینی بنالیں کہ انڈہ اچھی طرح پکایا گیا ہو-

انڈے کی زردی سے منسلک چھوٹی سی سفید تار
بعض اوقات جب آپ انڈہ توڑتے ہیں تو آپ کو زردی سے منسلک چھوٹی سی سفید تار نما چیز دکھائی دیتی ہے جسے اکثر لوگ ہٹانے کا کہتے ہیں- دراصل اس چیز کو chalazae کہا جاتا ہے اور یہ زردی کو اپنے مقام پر رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے- پکانے سے قبل chalazae کو ہٹانا نہ ہٹانا مکمل آپ کی مرضی پر ہے اس سے آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہے-

Kachay Anday Khane Se Kia Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kachay Anday Khane Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kachay Anday Khane Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9177 Views   |   20 Dec 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ انڈوں سے متعلق اپنی یہ 6 غلط فہمیاں دور کرلیں

کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ انڈوں سے متعلق اپنی یہ 6 غلط فہمیاں دور کرلیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ انڈوں سے متعلق اپنی یہ 6 غلط فہمیاں دور کرلیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔