بڑی بہو ہر بات کا برا مانتی تھی اور چھوٹی بہو.. صبا فیصل نے ایک بار پھر دونوں بہوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے کیا کہا؟

"جب بڑے بیٹے سلمان کی شادی ہوئی تو مجھے خود بھی سمجھ یا تجربہ نہیں تھا. اس وقت کافی پُرجوش تھی کہ میری بہو آرہی ہے تو اب میں اسے یہ کہوں گی ایسے کپڑے پہنے اور ایسے تیار ہو کیونکہ ایسا ہی اپنی بیٹی سعدیہ کے ساتھ بھی کرتی تھی"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ صبا فیصل کا جو ایک بار پھر اپنی دونوں بہوؤں میں ساری دنیا کے سامنے موازنہ کر بیٹھیں.

صبا فیصل نے بڑی بہو کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میری بہو نیہا بہت پیاری اور پڑھی لکھی بچی ہے لیکن جب میں اسے کچھ کہتی تھی تو اسے شاید یہ لگتا تھا کہ میں اس پر دباؤ ڈال رہی ہوں جبکہ میں اپنی محبت میں کہتی تھی لیکن ان باتوں کی وجہ سے میرے اور نیہا کے رشتے میں تلخی پیدا ہوئی.

اپنی چھوٹی بہو کی تعریف کرتے ہوئے صبا نے بتایا کہ میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی کی اور نیشا ہمارے گھر آئی تو میں نے اسے اس کی مرضی کا اختیار دے دیا. لیکن اس نے کہا نہیں امّی آپ بتائیں کہ میں کیا پہنوں۔ یہ بس بڑوں کے احترام کرنے کا ایک طریقہ ہے، شادی کے بعد جتنا عرصہ میں لاہور میں رہی نیشا میری مرضی کے مطابق تیار ہوتی تھی لیکن اس کی اس بات نے ہمیشہ کے لیے میرے دل میں گھر کرلیا ہے.

Saba Faisal Started Comparision Between Daughter In Laws

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saba Faisal Started Comparision Between Daughter In Laws and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Started Comparision Between Daughter In Laws to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2060 Views   |   08 Jun 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بڑی بہو ہر بات کا برا مانتی تھی اور چھوٹی بہو.. صبا فیصل نے ایک بار پھر دونوں بہوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے کیا کہا؟

بڑی بہو ہر بات کا برا مانتی تھی اور چھوٹی بہو.. صبا فیصل نے ایک بار پھر دونوں بہوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑی بہو ہر بات کا برا مانتی تھی اور چھوٹی بہو.. صبا فیصل نے ایک بار پھر دونوں بہوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔