لاکھوں کے شتر مرغ کہاں سے آتے ہیں.. کہیں میمز کی بھرمار تو کہیں جے ڈی سی کا بائیکاٹ! ظفر عباس نے کڑے سوال کے کیا جواب دیے؟

"میں روز گھر سے یہ سوچ کر نکلتا ہوں کہ آخری بار بچوں کا چہرہ دیکھ رہا ہوں ہوسکتا ہے شام کو یہ میرا منہ کسی مردہ خانے میں دیکھیں. مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. کیا شتر مرغ کھلانا اتنا بڑا گناہ ہے؟"

یہ کہنا ہے معروف سماجی کارکن ظفر عباس کا جو ہر سال سحر و افطار کا بڑے پیمانے پر اہتمام کرتے ہیں. اس دسترخوان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں امیر غریب سب ساتھ بیٹھتے ہیں اور ہر ایک کو اچھے سے اچھا کھانا پیش کیا جاتا ہے.

حال ہی میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار میں شتر مرغ کا گوشت کھلایا گیا جس پر سوشل میڈیا میں خوب تنقید کی گئی یہاں تک کے بائیکاٹ کے ٹرینڈز اور میمز بھی چلائے گئے. اس حوالے سے مختلف انٹرویوز میں ظفر عباس نے کھل کر سوالوں کے جواب دیے.

ظفر عباس کا کہنا ہے کہ "سیٹھ لوگ مجھے فون کر کے کہتے ہیں کہ پیسے لو اور غریبوں کو شتر مرغ کھلاؤ تو کیا میں ان کو انکار کردوں؟ دوسری بات کے ہم کھلا رہے شتر مرغ کا گوشت تو آپ کو کیا تکلیف ہے"

گزشتہ برس مہنگے کیلوں کا بائیکاٹ کر کے شتر مرغ کا گوشت کھلانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ظفر عباس کا کہنا تھا کہ وہ بائیکاٹ کیلا بیچنے والے کے خلاف نہیں بلکہ ٹھیلے کے سیٹھ کے خلاف تھا. غریب آدمی مہنگے کیلے نہیں خرید سکتا لیکن ہمیں تو سیٹھ خود شتر مرغ کے پیسے دے رہا ہے. جے ڈی سی نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کام کیا، اسپتال بنوائے، لیبس بنوائیں، ڈائیلاسز سینٹرز بنوائے تو اب میں زندہ رہوں یا نہ رہوں میرا فلاحی کام چلتا رہے گا.

اپنے آگے کے پلان سے آگاہ کرتے ہوئے ظفر عباس کا کہنا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور آگے بھی مہنگے کھانے کھلاتے رہیں گے. یہاں تک کہ کروڑوں کے شتر مرغ بھی کھلائیں گے اور جسے تکلیف ہے وہ یہ سب نہ دیکھے.

Jdc Nay Shatar Murgh Ka Gosht Khilaya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jdc Nay Shatar Murgh Ka Gosht Khilaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jdc Nay Shatar Murgh Ka Gosht Khilaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1308 Views   |   21 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

لاکھوں کے شتر مرغ کہاں سے آتے ہیں.. کہیں میمز کی بھرمار تو کہیں جے ڈی سی کا بائیکاٹ! ظفر عباس نے کڑے سوال کے کیا جواب دیے؟

لاکھوں کے شتر مرغ کہاں سے آتے ہیں.. کہیں میمز کی بھرمار تو کہیں جے ڈی سی کا بائیکاٹ! ظفر عباس نے کڑے سوال کے کیا جواب دیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لاکھوں کے شتر مرغ کہاں سے آتے ہیں.. کہیں میمز کی بھرمار تو کہیں جے ڈی سی کا بائیکاٹ! ظفر عباس نے کڑے سوال کے کیا جواب دیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔