آج کل املوک (جاپانی پھل) کا موسم ہے۔ یہ خوش رنگ پھل نہایت ہی لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے۔ املوک اس قدر رسیلا ہوتا ہے کہ اکثر اسے کھانا بھی مشکل ہوجاتا ہے لیکن اس کے منفرد ذائقے اور فائدوں کی وجہ سے اسے چھوڑنا بھی مشکل ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ املوک کو خشک کر کے سارا سال استعمال کے قابل بنا سکتے ہیں۔
خشک املوک میں وٹامن سی بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ ایک چھوٹا املوک بھی معدنیات اور مختلف وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں فائبر، وٹامن اے، بی اور میگنیشیئم اور پوٹاشیئم موجود ہوتے ہیں۔
اگر آپ املوک کے فائدے پورے سال اٹھانا چاہتے ہیں تو اس کو سالم یا پھر قتلوں میں کاٹ کر تیز دھوپ میں خشک کرلیں۔ پھر چاہیں تو اس کا پاؤڈر بنا کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں اور دودھ میں ڈال کر شیک بنا کر پئیں۔ یا پھر قتلوں کو ہی محفوظ کرلیں اور گرین ٹی کی طرح املوک کی چائے بنا کر پی لیں۔ اکثر پھل گھر میں رکھے رکھے خود ہی خشک ہوجاتے ہیں اس صورت میں بھی یہ طریقہ کار اپنا کر پھل کو کارآمد بنایا جاسکتا ہے۔
فائبر کی وجہ سے خشک املوک وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ برے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور معدے میں اچھے بیکٹیریا کی افزائش کرتا ہے جس سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے۔ یہ پھل تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ السر اور معدے کی مختلف تکالیف میں آرام دیتا ہے۔ نکسیر کا پھٹنا، تیزابیت، بواسیر، حیض کی زیادتی اور ہارمونز کے مسائل میں بھی مددگار ہے۔
کالے یا خشک املوک کو ایک گلاس پانی میں رات بھر بھگو دیں۔ نہار منہ وہ پانی پی لیں اور املوک جو تھوڑا پھول چکا ہوگا وہ چبا کر کھا لیں. یہ معدے کی گرمی ختم کرے گا اور پیٹ کے مسائل فوری حل کرے گا
سیاہ املوک کے چند دانے ناشتے میں کھانا دن بھر کے لیے انرجی بوسٹ ہے.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Black Amlok Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Black Amlok Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.