کبھی بیماری کے بعد چہرہ زرد پڑجاتا ہے تو کچھ لوگوں کی جسمانی رنگت پہلے سے ہی پیلی ہوتی ہے۔ اس مسئلے کی بنیادی وجہ خون کی کمی ہوتی ہے۔ یہ آرٹیکل غور سے پڑھیں اور جانیں ان عام غذاؤں کے بارے میں جو خون بنانے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
ان کو پانی میں بھگو کر کھائیں
کشمش اور کھجور میں آئرن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کو ان چیزوں سے دور رہنا چاہئیے لیکن خواتین اور نوجوان ان سے اپنے خون کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ لڑکیاں جنھیں ماہواری کا عمل ابھی شروع ہوا ہو ان کی ماؤں کو چاہئیے کہ بیٹیوں کو ایسی غذاؤں کا استعمال لازمی کروائیں تاکہ بچیوں کے جسم میں آئرن کی کمی پیدا نہ ہو۔ کشمش اور کھجور کو پانی میں رات بھر بھگو کر صبح استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔ کشمش کو دہی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔
گوشت
خاص طور پر سرخ گوشت یعنی بکرے اور گائے کے گوشت میں آئرن بھاری تعداد میں موجود ہوتا ہے۔ کلیجی، مغذ، گردے، دل میں آئرن کے علاوہ پروٹین، کاپر، سیلینیم، وٹامن اے اور زنک بھی موجود ہوتا ہے جو تیزی سے خون بناتے ہیں۔ البتہ کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد سرخ گوشت کے بجائے مچھلی اور مرغی کا استعمال کریں
دالیں
دالوں میں تقریباً گوشت کے برابر پروٹیب موجود ہوتا ہے۔ دالیں وزن میں کمی لانے کے علاوہ دل کے امراض میں بھی مفید ہوتی ہیں۔ دالوں اور ل