طارق عزیز اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے مگر۔۔ بے اولاد ہونے کے باوجود بچہ گود کیوں نہیں لیا؟ طارق عزیز کی بیوہ شوہر کو یاد کر کے رو پڑیں

“طارق عزیز صاحب مجھ سے بہت محبت کرتے تھے اور میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں۔ ان کے دونوں ہاتھ پینٹ کی جیب میں ہوتے تھے اور وہ ہر مانگنے والے کو کچھ دے دیتے تھے لیکن آج تک پتہ نہیں چلا کہ وہ کس کو کیا دیتے تھے۔ مجھے لگتا تھا ان کے انتقال کے بعد لوگ انھیں بھول جائیں گے مگر لوگوں کی ان کے لئے محبت بڑھتی جارہی ہے“

یہ کہنا ہے مرحوم لیجنڈ طارق عزیز کی اہلیہ حاجرہ طارق عزیز کا جو ڈاکٹر ہیں۔ ڈاکٹر حاجرہ نے گزشتہ ماہ مرحوم شوہر کی تیسری برسی کے موقع پر ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا۔

ڈاکٹر حاجرہ نے بتایا کہ طارق عزیز اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے لیکن یہ بات ان کے انتقال کے بہت بعد میں پتہ چلی۔ وہ مختلف نوٹس لکھ کر کتابوں میں رکھتے تھے اور ان کے انتقال کے بعد جب ایک دن کتاب میں چٹ دیکھی تو اس بات کا علم ہوا۔ تاہم وقت گزر چکا تھا۔

ڈاکٹر حاجرہ جو ایک گائناکولوجسٹ ڈاکٹر ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ خود بے سہارا بچے بے اولاد جوڑوں کو دیتی تھیں لیکن انھوں نے کبھی بچہ گود نہیں لیا کیونکہ طارق عزیز کو لگتا تھا تھا کہ بچہ یا بچی جوان ہونے پر گود لینے والے ماں باپ سے پردے کے پابند ہیں اس لئے انھوں نے گود لینا مناسب نہیں سمجھا۔ البتہ اپنی ساری دولت حکومت پاکستان اور لائبریری ایک کالج کو عطیہ کردی ہے۔

Tariq Aziz Wife Got Emotional While Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tariq Aziz Wife Got Emotional While Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tariq Aziz Wife Got Emotional While Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   69043 Views   |   15 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

طارق عزیز اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے مگر۔۔ بے اولاد ہونے کے باوجود بچہ گود کیوں نہیں لیا؟ طارق عزیز کی بیوہ شوہر کو یاد کر کے رو پڑیں

طارق عزیز اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے مگر۔۔ بے اولاد ہونے کے باوجود بچہ گود کیوں نہیں لیا؟ طارق عزیز کی بیوہ شوہر کو یاد کر کے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طارق عزیز اپنی آنکھیں عطیہ کرنا چاہتے تھے مگر۔۔ بے اولاد ہونے کے باوجود بچہ گود کیوں نہیں لیا؟ طارق عزیز کی بیوہ شوہر کو یاد کر کے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔