خواتین کو چہرے پر غیر اضافی بال کیوں نکلتے ہیں؟ جانیئے گھر میں موجود وہ کون سی 5 چیزیں ہیں جو ان کو ختم کرسکتی ہیں؟

تھریڈنگ، ویکسنگ اور شیوونگ اس سب کی ضرورت خواتین کو غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لئے پڑتی ہے لیکن آج کل یہ مسئلہ 10 میں سے ہر 8 خواتین کا ہے کیونکہ ہر دوسری خاتون چہرے پر غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ بال اگر اپرلپ کے ہوں تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ سب ہیخود سے نکال سکتی ہیں، مسئلہ جب بڑھتا ہے جب گالوں اور تھوڑی پر نکل آئیں کیونکہ یہ مردانہ مشابہت لگنے لگتی ہے۔
دراصل چہرے اور جسم پر اس طرح غیر ضروری بالوں کے نکلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیئے مشہور ڈرمٹالوجسٹ کی رائے جو کہ ہر عورت کو معلوم ہونی چاہیئے۔

ماہرین کی رائے:

٭ ہرسوٹیزم ایک ایسی حالت ہے جس میں صرف ان خواتین کے جسم پر ہارمونز کے بگاڑ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جن کو پولی سسٹک اوورین سنڈروم کی بیما ری ہو تی ہے یا پھر اندرونی کمزوری ہوتی ہے۔

٭ پولی سسٹک اوورین سنڈرو:

یہ مسئلہ اس وقت خواتین کے ساتھ ہوتا جبکہ ان کے ماہواری میں کوئی بگاڑ آتا، یا وقت پر نہ ہونا، وقت کے بعد ہونا، کم یا زیادہ ہونے سے واقفیت رکھتا ہے۔

وجہ:

٭ یہ دونوں مسائل اس وقت ہوتے ہیں جبکہ غذا میں یا جسم میں مختلف طریقے سے اضافی کیمیکلز یا ناقص غذا کا زیادہ استعمال کیا جائے، ڈپریشن، پریشانی اور مستقل سوچنا، غم، تکالیف زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی ذہنی ٹینشن عبور پر ہو تو یہ مسائل درپیش ہوتے ہیں۔

گھریلو ٹپس:

٭ انڈہ:

• ایک انڈے کی سفیدی کو پیالی میں نکالیں اس میں ایک آئس کیوب (برف کا ٹکڑا) ڈالیں اور 2 سیکنڈ چھوڑ دیں۔
• اس کے بعد ایک کاغذ یا جینز کے کپڑے کو اس میں ڈبوئیں اور چہرے پر رکھ کر چسپاں کرلیں۔
• 15 منٹ بعد اس کو کھینچ کر اتاریں۔
اس طرح کرنے سے اضافی بالوں کے فولیکلز جلدی ہی نکل آئیں گے اور بال دوبارہ جلدی نہیں نکلیں گے۔

٭ ویزلین:

۰ ایک چمچ ویزلین میں چار چمچ آٹا، ایک چمچ میدہ اور انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں۔
۰ اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔
۰ اس کے بعد ایک ٹشو پیپر کو گلیسرین میں ڈپ کریں اور چہرے پر لگا لیں۔
۰ تھوڑی دیر تک ٹشو کو چہرے پر لگا رہنے دیں پھر بالوں کی مخالف سمت سے کھینچ کر اُتاریں۔
یہ ایک آسان طریقہ ہے اس کو ضرور استعمال کریں۔

٭ سپیئر منٹ:

سپیئر منٹ کی چائے پینے سے بھی یہ مسئلہ جلدی حل ہوسکتا ہے اس کے لئے آپ ایک کپ پانی کو ابالیں اور اس میں پانچ سے چھ پتے سپیئر منٹ کے ڈالیں اور جوش دے کر چھان لیں۔ نیم ٹھنڈا ہونے پر اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی لیں۔

٭ ہلدی اور وائٹ گلو:

• وائٹ گلو کے نام سے ایک سفید رنگ کی گلو مارکیٹ میں دستیاب ہے آپ اس کو لیں اور ایک پیالے میں تقریباً دو چمچ نکال لیں۔
• اس میں دو چمچ ہلدی پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں۔
• اگر یہ مکسچر بہت گاڑھا ہو رہا ہے تو اس میں آدھا چمچ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
• اس کو لگانے کے لئے ہاتھوں یا جس جگہ کا ویکس کرنا ہے اس کو پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
• پھر کریم کو ہاتھ یا چمچ کی مدد سے مطلوبہ جگہ پر لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
• اب کسی بھی گیلے کپڑے کی مدد سے اس کریم کو ہاتھوں سے ہٹا لیں اور پانی سے دھو لیں۔
ہوگیا ویکس بغیر کسی درد کے، وقت بھی بچ جائے گا اس ویکس سے اور جلد پر نشانات بھی نہیں ہوں گے۔

٭ پھٹکری:

دو چمچ ہلدی، ایک چمچ ملتانی مٹی اور ایک لیموں کے رس کو اچھی طرح مکس کر کے گاڑھا پیسٹ بنائیں۔
• پھٹکری کے ایک انچ کے ٹکڑے کو پیس لیں اور آدھا چمچ پھٹکری پاؤڈر بھی ہلدی پیسٹ میں ڈالیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں۔
• اس پیسٹ کو انگلی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور تین سے چار منٹ تک خشک ہونے دیں۔ • پھر ہاتھ کی مدد سے اس پیسٹ کو رگڑ کر ہٹائیں۔
• آدھا چمچ پھٹکری پاؤڈر کو پانی میں مکس کریں اور اپرلپ پر لگا لیں۔
• خشک ہونے پر ٹشو سے صاف کرلیں۔
اس ٹپ سے آپ کے چہرے کے بال بھی صاف ہو جائیں گے اور ان کی جڑیں بھی کمزور ہوجائیں گی جس کی وجہ سے بال دوبارہ جلدی نہیں نکلیں گے۔

How Remove Extra Facial Hair

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like How Remove Extra Facial Hair and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How Remove Extra Facial Hair to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   21173 Views   |   08 Sep 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

خواتین کو چہرے پر غیر اضافی بال کیوں نکلتے ہیں؟ جانیئے گھر میں موجود وہ کون سی 5 چیزیں ہیں جو ان کو ختم کرسکتی ہیں؟

خواتین کو چہرے پر غیر اضافی بال کیوں نکلتے ہیں؟ جانیئے گھر میں موجود وہ کون سی 5 چیزیں ہیں جو ان کو ختم کرسکتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کو چہرے پر غیر اضافی بال کیوں نکلتے ہیں؟ جانیئے گھر میں موجود وہ کون سی 5 چیزیں ہیں جو ان کو ختم کرسکتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔