شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کو خوشبو میں کیسے بدل دیا؟ ایسا اقدام جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم "طلاق" کی لانچ کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس پرفیوم کو اپنے برانڈ مہرہ ایم 1 کے تحت پیش کیا، جسے خاص طور پر زندگی کے چیلنجنگ اور جذباتی مراحل کی نمائندگی کے طور پر بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، 30 سالہ شیخہ مہرہ المکتوم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کا اعلان کیا۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور ان کے تقریباً 9.8 لاکھ فالوورز ہیں۔ پرفیوم "طلاق" کی لانچ سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ٹوٹے ہوئے شیشے، سیاہ پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر دکھایا گیا، جو ان کی ذاتی زندگی کے حالیہ تجربات کی عکاسی کرتا ہے۔

اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے پرفیوم کی سیاہ بوتل کی بھی رونمائی کی، جس پر "طلاق" کا نام کندہ تھا۔ اس پرفیوم کو ان کی زندگی کے ایک نئے باب کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ انسٹاگرم پر اس نام سے پرفیوم دیکھ کر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس پرفیوم کی خوشبو آزادی جیسی ہوگی جبکہ کچھ کا کہا ہے کہ اس میں درد ہوگا۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل شیخہ مہرہ نے اپنے شوہر شیخ منا بن محمد بن راشد بن منا المکتوم سے طلاق کا اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا۔ ان دونوں کی شادی مئی 2022 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی مہرہ ہے، جو یکم مئی کو پیدا ہوئی تھی۔ شیخہ مہرہ نے اپنی طلاق کا اعلان بیٹی کی پیدائش کے دو ماہ بعد کیا تھا۔

Shaikha Mahra Introduces Divorce Perfume

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shaikha Mahra Introduces Divorce Perfume and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shaikha Mahra Introduces Divorce Perfume to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3032 Views   |   10 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کو خوشبو میں کیسے بدل دیا؟ ایسا اقدام جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کو خوشبو میں کیسے بدل دیا؟ ایسا اقدام جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شہزادی شیخہ مہرہ نے طلاق کو خوشبو میں کیسے بدل دیا؟ ایسا اقدام جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔