لوگوں نے مجھے بیٹے کو سنبھالنے کے لیے آیا رکھنے کا کہا مگر میں نے ۔۔ ریما خان نے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے ’آیا‘ کیوں نہیں رکھی؟ خوبصورت وجہ بتا دی

مشہور پاکستانی شوبز اداکارہ ریما خان کی جانب سے ایک اہم انکشاف کیا گیا ہے وہ یہ کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے کبھی اپنی آیا کو کام پر نہیں رکھا جس کی انہوں نے اہم وجہ بتائی جس کے بعد مداح انہیں سراہ رہے ہیں۔

ریما خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی سے متعلق بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میرا بیٹا پیدا ہوا تو مجھے بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا کہ میں اپنے بیٹے کو سنبھالنے کے لیے’آیا‘ گھر پر رکھ لوں مگر میں نے ایسا نہیں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں پہلے 5 سال اپنے بیٹے سے بالکل الگ نہیں ہوئی اس دوران میری والدہ اور بہنوں نے مجھ سے بہت کہا کہ تم بچے کی دیکھ بھال کے لیے کوئی آیارکھ لوکیونکہ تم اپنی زندگی میں بہت مصروف رہتی ہو اور تمہیں سونے تک کا وقت نہیں ملتا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم جیسے ہی ایک بچہ ہو یا دو بچے ہوں فوراََ معاشرتی دباؤ میں آکر گھر میں’آیا‘رکھ لیتے ہیں چاہے ہمیں اس کی ضرورت بھی نہ ہو اور اس طرح ہم خود کو بالکل کاہل بنا لیتے ہیں۔

ریما خان نے اپنے بیٹے کے لیے آیا نہ رکھنے کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ماؤں نے تو بغیر کسی’آیا‘ کی مدد کے چار چار بچے بھی پالے اور بچوں کی پرورش کے ساتھ ساتھ گھر کے تمام کام بھی کیا کرتی تھیں تو جب انسان اپنے معاشرے کی ایسی باہمت خواتین سے متاثر ہوتا ہے پھر اسے لگتا ہے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جب عورت اپنے بچےکے ساتھ ایک خاص رشتہ بناتی ہے اور اس کی خود دیکھ بھال کرتی ہے تو اس بچے کو اپنی والدہ کے ساتھ گزرے لمحات یاد رہتے ہیں کہ کیسے اس کی ماں بچپن میں رات بھر اس کے لیے جاگی یا کس طرح ماں نے اپنا کھانا چھوڑ کر پہلے اس کی ضرورت کو پورا کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب بچے کے پاس اپنے والدین کے ساتھ گزارے ہوئے ایسے لمحات کی یادیں ہوتی ہیں تو وہ بڑھاپے میں اپنے والدین کو’اولڈ ہاؤس‘ میں نہیں چھوڑتا اور نہ ہی والدین کا خیال رکھنے کے لیے نرس کو رکھتا ہے وہ بھی پھر خود والدین کا خیال رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

Reema Khan Ne Bety Ke Liye Aaya Kyu Nahi Rakhi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Reema Khan Ne Bety Ke Liye Aaya Kyu Nahi Rakhi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Reema Khan Ne Bety Ke Liye Aaya Kyu Nahi Rakhi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   734 Views   |   11 Jan 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

لوگوں نے مجھے بیٹے کو سنبھالنے کے لیے آیا رکھنے کا کہا مگر میں نے ۔۔ ریما خان نے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے ’آیا‘ کیوں نہیں رکھی؟ خوبصورت وجہ بتا دی

لوگوں نے مجھے بیٹے کو سنبھالنے کے لیے آیا رکھنے کا کہا مگر میں نے ۔۔ ریما خان نے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے ’آیا‘ کیوں نہیں رکھی؟ خوبصورت وجہ بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگوں نے مجھے بیٹے کو سنبھالنے کے لیے آیا رکھنے کا کہا مگر میں نے ۔۔ ریما خان نے اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے ’آیا‘ کیوں نہیں رکھی؟ خوبصورت وجہ بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔