کپڑوں پر لکھے ہوئے الفاظ ۔۔ قرآنی آیت تھی یا حلوہ؟ افسوس ناک واقعہ

کپڑوں پر لکھے ہوئے الفاظ ۔۔ قرآنی آیت تھی یا حلوہ؟ افسوس ناک واقعہ

کپڑوں پر عربی حروف کا پرنٹ پہننا، خاتون کیلئے وبالِ جان بن گیا ۔۔۔ ویورز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیوز تو آپ دیکھ ہی رہے ہوں گے، آئیے جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے؟

اتوار کی دوپہر لاہور کے بازار اچھرہ میں اپنے شوہر کے ہمراہ شاپنگ کے لیے آنے والی ایک خاتون کے لباس کے ڈیزائن پر عربی حروف میں چند الفاظ لکھے تھے جس پر مشتعل ہجوم کی جانب سے خاتون پر الزام عائد کیا گیا کہ انھوں نے مبینہ طور پر قرآنی آیات کے پرنٹ والا لباس زیب تن کر کے توہین مذہب کی ہے۔

جس کے بعد اچھرہ بازار میں لوگوں کی تعداد اکھٹا ہونا شروع ہو گئی اور مشتعل ہجوم نے خاتون اور ان کے شوہر کو ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

صورتحال بگڑنے پر خاتون کی جانب سے لاہور پولیس کو مدد کے لیے اطلاع دی گئی جس پر خاتون اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی فوراً موقع پر پہنچی اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکتے ہوئے مقامی علما دین کی مدد سے نہ صرف مشتعل ہجوم کے ساتھ معاملہ فہمی کرتے ہوئے ان کے مذہبی جذبات کو قابو کیا بلکہ مذکورہ خاتون کو بھی ان کے درمیان سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔

اس واقعے کے فوراً بعد خاتون کی مشتعل ہجوم کے درمیان کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

ایسی ایک ویڈیو میں مذکورہ خاتون کو اپنے شوہر کے ساتھ ایک چھوٹے ریستوران میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ہجوم میں سے ایک شخص ان پر مبینہ توہین مذہب کرنے کا الزام عائد کر رہا ہے اور وہ خاتون انتہائی پریشانی کے عالم میں اپنا چہرہ چھپا رہی ہیں۔

جبکہ خاتون پولیس آفیسر اے ایس پی شہربانو نقوی کی جانب سے مشتعل ہجوم کے بات کرتے ہوئے کی بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں وہ ہجوم کو یہ یقین دلاتے دیکھی جا رہی ہیں کہ اگر خاتون کی جانب سے توہین مذہب کا ارتکاب کیا گیا ہے تو وہ ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کریں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ بازار میں موجود ہجوم کے درمیان سے خاتون کو نقاب اور برقعے میں بحفاظت نکالتے ہوئے بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

مشتعل ہجوم کی جانب سے توہین مذہب کے الزام پر ہراساں کیے جانے والی خاتون نے جو لباس پہن رکھا تھا اس متعلق سوشل میڈیا صارفین نے مختلف سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں شالک ریاض نامی خواتین کے کپڑوں کا ایک برینڈ ہے جہاں اس طرح کے عربی الفاط والے کپڑوں کے ڈیزائن عام ہیں۔ مختلف ویڈیوز اور شیئر کی جانے والی تصاویر میں مذکورہ خاتون نے جو لباس پہن رکھا تھا اس پر عربی حروف میں حلوہ لفظ پرنٹ تھا۔

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی پولیس افسر اےایس پی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اےایس پی گلبرگ شہربانونے بہادری،عقلمندی،فرض شناسی کامثالی مظاہرہ کیا،شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہربانو آپ کا شکریہ، آپ پر ہم سب کو فخر ہے،دباﺅ،تعداداور حالات کامقابلہ کرتےہوئےآپ نےقانون،انسانیت کاسراونچاکیا،توقع ہے پولیس فورس کا ہر فرد اسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کردار ادا کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لاہور واقعے پربیان دیتے ہوئے کہا کہ ویل ڈن اے ایس پی شہر بانو! مذہبی جنونیت سے معاشرے کو بچانا ہم سب کا فرض ہے۔

احسن اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عربی خطاطی کا لباس قرآن پاک سے منسوب کرکے ہجوم کے ہاتھوں ایک جان ضائع ہونےسےبچ گئی۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انکا کہنا تھاکہ لاہور میں ایک خاتون کو لباس پر عربی الفاظ پرنٹ ہونے کی وجہ سے ہراساں کیا گیا۔ پاکستان علما کونسل اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

اس موقع پر اچھرہ پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں تاہم خاتون سے معافی کا کہنا بلا جواز تھا، معافی ہراساں کرنے والوں کو مانگنی چاہیے۔

Pakistani Woman In Arabiic Script Dress Saved From Mob

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Pakistani Woman In Arabiic Script Dress Saved From Mob and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pakistani Woman In Arabiic Script Dress Saved From Mob to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   45398 Views   |   26 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

کپڑوں پر لکھے ہوئے الفاظ ۔۔ قرآنی آیت تھی یا حلوہ؟ افسوس ناک واقعہ

کپڑوں پر لکھے ہوئے الفاظ ۔۔ قرآنی آیت تھی یا حلوہ؟ افسوس ناک واقعہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کپڑوں پر لکھے ہوئے الفاظ ۔۔ قرآنی آیت تھی یا حلوہ؟ افسوس ناک واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔