کیا آپ جانتے ہیں کہ سوکھا اسپغول کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو آپ دیں آپ کو بہترین نتائج

اسپغول ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور اس کا استعمال عام طور پر سب ہی کو کبھی نہ کبھی کرنا پڑتا ہے، لیکن ہر شخص اسے مختلف طریقے سے استعمال کرتا ہے۔
مگر اس کو استعمال کرنے کا سب سے صحیح اور فائدے مند طریقہ کون سا ہے یہ آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا لیکن پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر اسپغول کا چھلکا کیا ہے؟ تو آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اسپغول کا چھلکا ہے کیا ؟

غذائی ماہرین کے مطابق اسپغول ایک بیج ہے جس کا چھلکا بطور فائبر استعمال کیا جاتا ہے، اس کی تاثیر سرد ہوتی ہے اور اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول بھی کہا جاتا ہے۔

• اسپغول میں موجود غذائیت

اسپغول کی ایک چمچ مقدار ( 16 گرام ) میں 35 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ 1 فیصد فیٹ، 1 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ، 189 ملی گرام پوٹاشیم، 27 فیصد ڈائیٹری فائبر 1 گرام شوگر، 2.5 گرام پروٹین، 3.4 فیصد آئرن پایا جاتا ہے جبکہ سو گرام اسپغول 71 گرام فائبر فراہم کرتا ہے، مختصر یہ کہ اسپغول میں بھرپور غذائیت ہوتی ہے۔

• سوکھے اسپغول کا استعمال اور فائدہ

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اسپغول کے استعمال سے ہمارا نظامِ ہاضمہ درست ہوتا ہے پیٹ کے مسائل دور ہوتے ہیں اور یہ جسم میں موجود خون سے اضافی اور منفی کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، اس کے علاوہ ایکنی کیل مہاسوں جیسی شکایت دور ہوتی ہیں، اسپغول کے استعمال سے معدے اور آنتوں کی صفائی اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے، بے وقت بھوک کا احساس کم ہوتا ہے اور وزن میں بھی کمی آتی ہے۔
لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں آج کل فاسٹ فوڈ، مرغن غذائیں اور ہوٹلوں کے کھانے کا استعمال بے حد عام ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ تیزی سے موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں، ایسے میں آپ کو روزانہ کی بنیاد پر اسپغول استعمال کرنا چاہیئے۔
لیکن اس کو استعمال کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ نے جیسے ہی کوئی بازار کا مرغن کھانا کھایا اس کے 15 سے 30 منٹ بعد سوکھے اسپغول کا ایک کھانے کا چمچ منہ میں رکھیں اور اوپر سے آرام سے دو گلاس پانی پی لیں، اس سے آپ نے جو کچھ بھی کھایا ہوگا وہ فوری ہضم بھی ہو جائے گا اور اس کے مضر اثرات اور چکنائی آپ کے جسم میں وزن بڑھانے کا سبب بھی نہیں بنے گی۔
یاد رہے کہ آپ نے اسپغول کو پانی میں گھولے بنا استعمال کرنا ہے اس عمل سے آپ کا معدہ فاسٹ فوڈ میں موجود اضافی کیلوریز اور کولیسٹرول کو ہضم کرنے کے بجائے اسے باہر خارج کر دے گا جس کے نتیجے میں وزن میں کمی کے خواہشمند افراد موٹاپے سے بچ سکتے ہیں اور آپ جو کچھ بھی کھائیں گے وہ آپ کو کسی حد تک موٹا ہونے سے روکے گا۔

Ispaghol Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ispaghol Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ispaghol Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4355 Views   |   13 Feb 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ سوکھا اسپغول کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو آپ دیں آپ کو بہترین نتائج

کیا آپ جانتے ہیں کہ سوکھا اسپغول کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو آپ دیں آپ کو بہترین نتائج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سوکھا اسپغول کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے اس کے ایسے حیرت انگیز فوائد جو آپ دیں آپ کو بہترین نتائج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔