آڑو کا سیزن ہے اور اب مارکیٹوں میں ہر جگہ ٹھیلے پر آپ کو آڑو ہی نظر آئیں گے۔ ایک طرف جہاں اسے کھانے کے بے شمار فوائد ہیں وہیں دوسری طرف یہ آپ کی جلد کے لیئے بھی کسی جادو کی چھڑی سے کم نہیں ہے۔
ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بھی آڑو کے حوالے سے ایک ہوم میڈ کریم کی ریمیڈی شئیر کی ہے، جو نہ صرف آپکے چہرے پر موجود بلیک ہیڈز کو ختم کرے گی بلکہ جلد کے کھلے مسام کو بھی بند کرے گی۔ ساتھ ہی اس کریم کے استعمال سے آپ کا رنگ آڑو جیسا گلابی ہوجائے گا۔
بلیک ہیڈز اور آڑو:
چمکتی جلد کے حصول میں ایک بڑی رکاوٹ، بلیک ہیڈز ہیں جو کہ چہرے پر بلکل اچھے نہیں لگتے۔ اگر آپ بھی ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتی ہیں تو بس ایک آڑو لیں اور اسکے چھلکے الگ کر کے اسے کھا لیں، اب ان چھلکوں کو اپنے چہرے پر رگڑیں خاص کر ان جگہوں جہاں بلیک ہیڈز یا کھلے مسام ہیں، پھر تھوڑی دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
آڑو سے رنگ گورا:
آڑو سے رنگ گورا کرنے والی کریم بنانے کیلیئے، آپ ایک پیالی میں آڑو کا گودا لیں اور اس میں ایک وٹامن سی کی گولی اور تھوڑا سا ایلوویرا جیل ڈال کر اچھے سے مکس کر لیں، اگر چاہیں تو ململ کے کپڑے سے چھان کر نرم کریم بھی بنا سکتے ہیں۔
اب اسے بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں اور رات کو چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگا کر مساج کریں، اور اگلی صبح منہ دھو لیں۔ آپ کی جلد گوری اور چمکدار ہوجائے گی۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Peach Cream Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Peach Cream Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.