Weight Losing Tips for New Brides

لڑکیا ں شادی سے پہلے اپنی صحت اور حسن میں اضافہ کے لئے کیا کچھ نہیں کرتیں لیکن شادی کے بعد ملنے والی خوشیوں اور ذمہ داریوں میں گم ہوجاتی ہیں اور اپنی صحت سے زیادہ دوسروں کی خوشی کا خیال رکھنا شروع کردیتی ہیں جس سے بعض لڑکیاں تھوڑے ہی عرصے میں چڑچڑاہٹ ، سستی ، اعصابی کمزوری ، بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہوجاتی ہیں لیکن اگر بچیوں کو چند غذائی عادات کا علم ہو تو وہ اپنی شادی شدہ زندگی صحت اور خوشگوار احساس کے ساتھ گزار سکتی ہیں ۔ شادی کے فوری بعد وزن بڑھنے سے روکنے اور ڈائٹ کنٹرول کرنے کے ٹوٹکے آزمائیں ۔

۱۔ شادی سے پہلے ہر لڑی کو اپنے معالج کے مشورے سے ہیمو گلوبین چیک کرالینا چاہئے تاکہ شادی کے بعد اس ہی لحاظ سے اپنی صحت کا خیال رکھ سکے ۔ کچھ بچیاں خون اور فولاد کی کمی کا شکار ہوتی ہیں انہیں شادی کے بعد چقندر کی سبزی ، گوشت اور ہرے پتوں کی سبزیاں بکثرت استعمال کرنی چاہئیں ۔

۲۔ شادی کے بعد وزن کنٹرول میں رکھنے کے لئے دعوتوں میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال نہ کریں ، تاکہ وزن اور امراض پیدا نہ ہوں (کولڈ ڈرنکس میں شامل اجزاء بے اولادی جیسے مسائل جنم دیتے ہیں )۔

۳۔ اکثر لڑکیاں شادی کے بعد ماحول اور حالات میں تبدیلی کے باعث بے چینی ، گھبراہٹ اور چڑچڑاہٹ کا شکار ہوجاتی ہیں جس کے لئے اومیگا تھری بہترین علاج ہے جودل کو تقویت دیتا ہے ۔ اومیگا تھری حاصل کرنے کے لئے ہفتہ میں ایک بار مچھلی یا دوچار اخروٹ یا روزانہ السی کے بیج کھانے چاہئیں جس میں موجود فیٹی ایسڈ ایسٹروجن لیول بڑھاتے ہیں ۔

۴۔ شوہر کے پیسوں کوکپڑے یا زیور بنانے اور بازار کا کھانا کھانے پر خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ لڑلیاں اپنی صحت پر پیسہ خرچ کریں تاکہ بھرپور صحت کے ساتھ اچھی بیوی اور اچھی ماں بن سکیں ۔

۵۔ شادی کے فوری بعد ڈاکٹر کے مشورے کے بناء کسی اینٹی بائیو ٹک دوا کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔

۶۔گرین ٹی کا استعمال اگر بجٹ سے باہر ہوتو رات میں دار چینی اور لیموں کا قہوہ پینا چاہیے ۔

۷۔ شادی شدہ جوڑوں کو سوتے وقت پانی پینے سے گریزکرنا چاہیے ۔ پانی کی جگہ نیم گرم دودھ کا استعمال کرنا چاہیے ۔

۸۔ شادی کے بعد لڑکیوں کو خشک میووں میں (اخروٹ ، انجیر یا ناریل ہی کھالینا چاہیے جو سستا بھی ہوتا ہے اور بچہ دانی کو مضبوط بناتا ہے ۔

۹۔ شادی کے بعد خواتین میں کینسر جیسے مرض پیدا ہونے کی شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے ٹماٹر اور ہلدی کا استعمال بہترین حل ہے ۔ شادی کے بعد لڑکیوں کو ایک کپ نیم گرم دودھ میں چوتھائی چمچ ہلدی ڈال کر پینا چاہئے ۔

۱۰۔ نئی شادی شدہ لڑکیوں کے لئے آئس کریم کی بجائے ڈارک چاکلیٹ زیادہ بہتر ہوتی ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ چاکلیٹ میں (پی ۔ ای ۔ سے )کیمیکل ہوتا ہے جو غصہ اور ذہنی تناؤ کم کرتا ہے اور محبت کے جذبات ابھارتا ہے ۔

۱۱۔ بروکلی ایک مہنگی سبزی ہے لیکن شادی کے بعدجنم لینے والے مسائل (جلدی امراض، رحم کی کمزوری)کو دور کرتی ہے اسے سوپ میں استعمال کرنا چاہیے ۔

۱۲۔ ہر سبزی اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتی ہے لیکن شادی کے بعد جو لڑکیاں کمزوری ، تھکان اور سستی کا شکار ہوں انہیں شملہ مرچ، ہر ادھنیا ، چقندار ، مشروم کا استعمال زیادہ کرنا چاہئے ۔

۱۳۔ شکر قندی ایک مزیدار اور صحت بخش سبزی ہے اسے آپ اسنیکس کے طورپر استعمال کریں ۔ کہا جاتا ہے جو خواتین شکر قندی کھاتی ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکان میں ہوجاتا ہے ۔

۱۴۔ شادی کے بعد لڑکیوں کا پاپ کارن کھانا چاہیے ۔

۱۵۔شادی شدہ لڑکیوں کو سونے سے پہلے چائے نہیں پینا چاہیے ۔ اس کی جگہ تھوڑی سی کافی لی جاسکتی ہے ۔

۱۶۔ شادی شدہ لڑکیوں کے لئے تازہ جلیبی اور دودھ دوا کے طور پر کام کرتی ہے ۔ ہفتہ میں تین دفعہ گرم دودھ جلیبی کھانے سے جنسی مسائل پیدا نہیں ہوتے ۔

۱۷۔ شادی کے بعد لڑکیوں کو نہار منہ لہسن کھانا چاہئے جس سے دوران خون کنٹرول ہوتاہے اور رات میں ادرک استعمال کرنی چاہئے جس سے ہارمون بیلنس ہوتے ہیں ۔

۱۸۔ کچھ لڑکیاں شادی کے چند سالوں میں لاغر ہوجاتی ہیں یا وہ خواتین جو ماں بننے کی خواہش مندہوں انہیں (پائن ایپل ، اسٹرابیری ، تربوز ، کیلا اور کینو) کا استعمال کرنا چاہئے ۔

۱۹۔ ماں بننے کی خواہش مند لڑکیوں کو شادی کے فوری بعد سے ہی کدو کے بیج استعمال کرنے چاہئیں ۔

۲۰۔ ناشپاتی کو خواتین کا دوست کہاجاتا ہے اس کے استعمال سے خواتین کا جسم مضبوط ہوتا ہے اور جنسی قوت بحال ہوتی ہے ۔

Weight Losing Tips For New Brides

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Weight Losing Tips For New Brides and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Weight Losing Tips For New Brides to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Taimoor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   69913 Views   |   21 Mar 2017
About the Author:

Taimoor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Taimoor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Weight Losing Tips for New Brides

Weight Losing Tips for New Brides ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Weight Losing Tips for New Brides سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔