آپ کھانوں میں تو املی کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن کیا آپ املی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں املی کے وہ فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے

املی کا استعمال ہمارے کھانوں میں بہت عام ہے، لیکن اکثر لوگ اس کے حیرت انگیز فوائد نہیں جانتے جو آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں اور ساتھ ہی آپ کو بتائیں گے اس کا شربت بنانے کی آسان ترکیب۔

• املی کے حیرت انگیز فوائد اور اس کا استعمال

املی ایک فرحت بخش پھل ہے، املی میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیشن اجزاء پائے جاتے ہیں، جو ہماری صحت کے لئے بے حد مفید ہیں، املی کا استعمال متعدد بیماریوں کے علاج کے طور پر بھی کیا جاتا ہے املی کے چند اہم فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

• املی دل کی صحت کے لیے بہترین

املی میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے املی کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور دل کو راحت بخشتا ہے، املی میں موجود فائبر شریانوں سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول یعنی منفی کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے اور اس کا استعمال آنتوں کے کینسر سے دور رکھتا ہے۔

• املی معدے کی صحت کے لیے مفید

املی کا استعمال معدے کی صحت کے لئے بہت مفید ہے، یہ معدے کی گرمی کو دور کرنے اور تیزابیت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، املی کا شربت بنا کر استعمال کرنے سے معدے کی اور جگر کی گرمی دور ہوتی ہے اور ان کے مسائل ختم ہوتے ہیں یہ جگر کی بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے بھی بے حد فائدے مند ہے، املی میں وٹامنز اور منرلز کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جس کے استعمال سے صحت برقرار رہتی ہے، اس کے استعمال سے انسان پُر سکون رہتا ہے۔

• وزن کم کرنے کے لئے مفید

املی کا استعمال وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے املی کا استعمال بھوک مٹاتی ہے اور جسم میں اضافی چربی کو جمنے نہیں دیتی، وزن میں کمی کے لیے املی سے بنائے گئے مشروبات بھی استعمال کیے جاتے ہیں جس سے تیزی سے وزن کم ہوتا ہے۔

• قوتِ مدافعت میں اضافہ کرے

املی میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے انسان کی قوتِ مدافعت میں بھرپور اضافہ ہوتا ہے املی کا استعمال مدافعتی نظام کی کارکردگی بہتر بناتا ہے اور انسانی جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، اس میں موجود ’ٹارٹاریک ایسڈ‘ جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے، اسی لئے املی کے شربت کا استعمال گرمیوں میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے آیئے آپ کو اس کا شربت بنانے کا طریقہ بھی بتاتے ہیں۔

• املی کا شربت بنانے کی ترکیب

• اجزاء

2 مٹھی املی
پانی 1 لیٹر
شہد 2 چمچ
براؤن شوگر 2 سے 3 چمچ

• ترکیب

تھوڑے پانی میں املی بھگو کر اسے گھلنے دیں پھر املی کا گودا اور گٹھلیاں الگ کر لیں، اب گرینڈر میں املی کا گودا براؤن شوگر اور شہد ڈال کر بلینڈ کر لیں اور ٹھنڈا کرنے کے لئے برف شامل کریں اس شربت کو دن میں دو مرتبہ صبح شام استعمال کریں اور جگر کے تمام مسائل سے نجات پائیں۔

Imli Khane Ke Beshumar Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Imli Khane Ke Beshumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imli Khane Ke Beshumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6992 Views   |   21 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 November 2024)

آپ کھانوں میں تو املی کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن کیا آپ املی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں املی کے وہ فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے

آپ کھانوں میں تو املی کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن کیا آپ املی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں املی کے وہ فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کھانوں میں تو املی کا استعمال کرتے ہی ہیں لیکن کیا آپ املی کے صحت پر حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟ جانیں املی کے وہ فوائد جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔